سورہ برائت کے فضائل
کی کل آیات ایک سو انتیس ہیں یہ سورہ سنہ 9ھ میں نازل ہوا، اس
کے خواص و فضائل یہ ہیں:
جو شخص اس سورہ کی تلاوت کرے گا بروز قیامت نفاق سے بری ہو کر اُٹھےگا
جو شخص اس کو لکھ کر اپنے عمامہ یا ٹوپی
میں رکھے تو جہاں بھی ہو گا چوروں سے محفوظ رہے گا اور اس کو جہاں بھی دیکھیں گے
چور اس سے کنارہ کر جائیں گے
اگر آگ پورے محلے کو گھیر لے تب بھی اس کے مکان کے قریب نہ
جائے گی
کوئی دشمن اس پر کار گر نہ ہوگا جب تک یہ اس کے پاس لکھی ہوئی رہے گی (برہان عن خواص القرآن)
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی
ہے کہ سورہ الانفال اور سورہ البرائت ایک
ہیں (برہان)
ثعلبی سے بروایت عائشہ جناب رسالتمآبؐ سے مروی ہے کہ قرآن آیت آیت اور حرف حرف
نازل ہوا ہے سوائے سورہ برائت اور توحید کے کہ
یکجا
نا زل ہوئے اور ان کے ہمراہ ستر ہزار فرشتے اُترے
