صفات ثبوتیہ

صفات ثبوتیہ

·       
صفات ثبوتیہ پروردگار جن کو اسکی ذات سے الگ  نہیں مان اجاتا بلکہ اس کی عین ذات ہیں

·       
اللہ قدیم ہے اس کی ذات پرکبی عدم جاری نہیں ہوا اور نہ کوئی چیز اس سے پہلے
ہے  پس وہ سب سے پہلے اور ہمیشہ ہے  اور تمام مخلوق کو اسی ایک نے اپنے  ارادہ وقدرت کاملہ سے پیدا فرمایاہے

·       
اللہ ابدی وسرمدی ہے کیونکہ وجود اس کا عین ذات  ہے اور وہ واجب الوجود ہے

·       
اللہ حی ہے یعنی خود زندہ ہے اور تمام زندہ اشیاء کا خالق ہے

·       
اللہ عالم ہے  ہے اور علم اس کی ذات سے
الگ نہیں وہ علماء وعلم کاخالق ہے

·       
اللہ قادر مختار ہے پس تمام مخلوق کو اس نے اپنی قدرت کاملہ سے اور
اپنےاختیارسے پیدا کیاہے

·       
اللہ بغیر کانوںکے سنتاہے اور بغیر آنکھوں کے دیکھتاہے پسوہ سمیع وبصیر ہے

·       
اللہ مدرک ہے یعنی اپنے علم وقدرت کے اعتبار سے تمام چیزوں پروہ پوری طرح محیط
ہے اور حادی ہے

·       
اللہ مرید ہے یعنی جو چاہتاہے کرتاہے

·       
اللہ متکلم ہے یعنی اللہ جس چیز میں چاہے کلام کو پیدا کرسکتاہے وہ خودکلام
کرنے میں زبان کامحتاج نہیں ہے

Similar Posts

  • غلو اور تفویض

    غلو اور تفویض علمائے امامیہ کے نزدیک آئمہ طاہرین علیہ السلام  کے حق میں غلویاتفویض  کاقول غرف باطل ہی نہیں بلکہ کفر وشرک  ہے اوریہ بات بالکل واضح ہے کہ قرآن مجید نے یہود ونصاریٰ کا حضرت عزیر  وحضرت عیسیٰ علیہما السلام  کے حق میں غلو برداشت نہیں کیااور انکو شدت سے روکا ہے چنانچہ…

  • صلہ رحمی

    یعنی اپنے قریبیوں  اور رشتہ داروں سے احسان کرنا حضرت رسالتمآب  نے فرمایا جو شخص اپنے کسی بھی رشتہ دار کی طرف جائے تاکہ اس کےساتھ صلہ رحمی کی جائے تو خدا اس کو ایک سوشہید کا اجر عطافرمائے گا  اور اسکے ہر قدم کےساتھ چالیس ہزار نیکیاں درج  ہوں گی اور چالیس ہزار برائیاں…

  • چھ قسمیں اور چھ عیوب

    چھ قسمیں اور چھ عیوب  حضرت امیر المومنین  علیہ السلام  سے منقول ہے کہ خدا وند کریم چھ قسم کے لوگوں کو چھ قسم کے گناہوں کی وجہ سے عذاب دے گا (1) عربوں کو تعصب کی وجہ سے (2) زمینداروں کو تکبر کو وجہ سے (3) امراء کو ظلم کی وجہ سے (4) فقہاء…

  • شرم وحیا

    شرم وحیا صفات فاضلہ  انسانیہ  میں شرم وحیا ایک بلند  پایہ صفت ہے اور انسان کی بہت بڑی زینت  ہے چنانچہ حضرت رسالتمآب  نےارشاد فرمایاکہ مخر اور تکبر جس میں ہو اس کوبدنماکرتا   ہے اور حیاء شرم  جس میں ہو اس کو زیب دیتاہے  حضرت امیرالمومنین  علیہ السلام  نے فرمایا جو حیاکی چادر پہن لے…

  • صفات سلبیہ

    صفات سلبیہ یعنی وہ صفات جن سے اس کی ذات مبرا ہے اللہ کی مثل  نہیں وہجسم نہیں نہ وہ عرض ہے نہ جوہر  ہے نہ مرکب ہے  نہ اس میں اختلاف ہے نہ وہ کسی مکان میں ہےاور نہ کسی جہت  میں ہے کیونکہ یہ سب مخلوق کی صفات ہیں اور اللہ کے شایان…

  • خوف و رجا

    بکثرت احادیث محمدؐ و آل محمد علیہم السلام سے وارد ہیں کہ مومن کا یمان خوف اور رجا کے دونوں پہلوؤں میں ہوتا ہے پس مومن وہ ہے جس کے دل میں جس قدر خوف خدا ہو اسی قدر امید رحمت بھی ہو اگر دل میں خوف ہو اور امید رحمت نہ ہو تب بھی…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *