Category: اصحاب الیمین | ashab ul yameen
-
شہادتِ امام مظلوم ؑ
’’مخزن البکا‘‘ میں واقعہ شہادت اس طرح مرقوم ہے کہ بروایت ’’منتخب‘‘ خولی نے امام مظلوم ؑ کی پشت پرزور سے ایک نیزہ کا وار کیا کہ بروایت ابومخنف امام مظلوم ؑ تین گھنٹے منہ کے بل زمین پرپڑے رہے فَبَقِیَ ثَلَاثَ سَاعَاتٍ مَکْبُوْبًا عَلَی الْاَرْضِ امام مظلوم ؑ آخری وقت تک استغاثہ کرتے رہے…
-
امام مظلوم کا اسپ وفا دار
’’مخزن البکا‘‘ میں بروایت ’’منتخب‘‘ منقول ہے کہ امام مظلوم ؑ کا پیا سا گھوڑا فریاد کرتا ہو اقتل گاہ میں داخل ہوا اور شہید وںکے درمیان اپنے آقا کی لاش کو تلاش کرتا تھا، چنانچہ ایک ایک شہید کے پاس آکر سونگھتا تھا اور جب جانتاتھاکہ یہ میرا آقا نہیں ہے تو پھر دوسری…
-
جسم اطہر
عمر بن سعدنے حکم دیا کہ بدنِ امام مظلوم ؑ پر گھوڑے دوڑائے جائیں؟ چنانچہ دس آدمی گھوڑو ں پر سوا ر ہو کر آگے بڑھے اور امام ؑ کی لاش کو پامال کیا: (۱) اسحق بن حبوہ حضر می (۲) اخنس بن مرثد (۳) حکیم بن طفیل (۴) عمر وبن صبیح (۵) رجا بن…
-
پہلاخطاب ( اپنے ناناکو مخاطب کرکے کہا )
نانا جان یہ وہ حسین ؑہے جس کوآپ باربار بوسے دیا کرتے تھے، خاک وخون میں غلطان ہے۔۔ خاک اڑاڑکر زخموں پڑرہی ہے۔۔ رگوں سے تازہ خون جاری ہے۔۔ اس کے اعضا ٔ کو ٹکڑے کیا گیا ہے اورپس گردن سے پیاساذبح کیا گیا ہے اورہم قیدی ہوچلے ہیں۔
-
پانچواں خطاب ( خطاب بدرگاہِ ربّ العزت )
کتب سیرمیں اس مقام پربی بی عالیہ کا پانچواںخطاب بدرگاہ رب العزت منقول ہے کہ منہ آسمان کی طرف کرکے عرض کیا! اے پالنے والے! اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنَّا ھٰذَا الْقُرْبَان یااللہ ہماری اس قربانی کوقبول فرما۔ لاشوں کی پامالی کے متعلق روایات اکثر کتب معتبرہ میں موجود ہیں اوراس کے مقابلہ میں ابوالحارث کی روایت…
-

Hazrat Zainab 4rth Speech | حضرت زینب سلام علہھا کا چوتھا خطاب ( اہل کوفہ کوخطاب کرکے فرمایا )
اے اہل کوفہ! اے اصحاب محمد! ہم لوگ تمہارے پیغمبر کی ذرّیت ہیں میں علی ؑکی بیٹی ہوں نہ ہمارے سروں پررسول خداکا سایہ رہا اور نہ اپنے باپ علی ؑمرتضے کاسایہ؟ بی بی عالیہ کے یہ خطا ب سن کراہل لشکرمیں گریہ جاری ہوا بلکہ تمام موجودات میں کہرام بپاہوا، حیوانانِ صحرائی اورجانورانِ دریائی…
-
ساتواں باب — مدفن سر اقدس امام حسین ؑ
امام حسین ؑ کے سر اطہر کی جائے دفن کے متعلق زبردست اختلاف ہے اوراس میں آٹھ اقوال ہیں: (۱) دمشق باب الفراد یس میں مدفون ہے۔ (۲) مصر کے شہرقاہرہ میں مدفون ہے۔ (۳) عسقلان میں دفن کیا گیا۔ (۴) نجف اشرف کے باہر مسجد حنانہ میں مدفون ہے۔ (۵) نجف اشرف میں حضرت…
-
حالاتِ سر اقدس امام حسین ؑ — سر مبارک امام حسین ؑ کوفہ میں
’’فرسان الہیجا‘‘ میں مروی ہے کہ سر امام حسین ؑ روز عاشور بوقت عصر ہی عمر بن سعد نے خولی بن یزید کو دے کرابن زیادکی طرف کوفہ کوروانہ کردیا اورحمید بن مسلم کوبھی اس کے ہمراہ روانہ کیااوربعضوں نے کہاہے کہ امام پاک کے سرکولے جانے والاشمر تھا۔ پہلی روایت کی بنا پرجب خولی…
-
دربارِا بنِ زیا د
ابن زیادکو جب قافلۂ اسیرانِ اہل بیت کے داخلۂ کوفہ کی اطلاع ملی تواس نے دربارِ عام لگایا اورمنادی پھرا کر مجلس عام طلب کی، چنانچہ فوراًہی شہری ودیہاتی ہر قسم کے لوگوں سے دربار پُر ہو گیا، اس کے بعد سروں کے حاضر کرنے کا حکم دیا چنانچہ سب سے پہلے ایک طشت طلا…
-
خلاصہ
جب امام مظلوم ؑ کا سرابن زیادکے سامنے رکھا گیا تووہ حرامزادہ بہت خوش ہوا اور اس کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی وہ امام مظلوم ؑ کے دندانِ مبارک پرمارنے لگا اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہتاتھاکہ تیرے دانت کس قدر خوبصورت ہیں؟ اوربعض روایات میں ہے اے حسین ؑ تیری داڑھی بہت جلدی…