anwarulnajaf.com

Mindblown: a blog about philosophy.

  • ذکر موت

     ذکر موت جہاں آبادی  کے تناسب کو قائم رکھنے  کےلئے موت ضروری ہے وہاں اخلاق ناشائستہ  سے گریز کرنے اور شائستہ عادات سے مزین ہونے کےلئے موت کا ڈر بہت بڑا محرک ہے اسی لئے جب کسی نے اپنی قساوت قلبی یاکسی دوسری نہ چھوٹنے  والی بدعادت  کا شکوہ  کیا تو معصوم نے اس کو…

  • مومن کی موت

    بروایت کافی حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام  نے حضرت رسالتمآب  سے نقل فرمایاکہ جب مومن کی موت کا وقت آتا ہے تو خدا دو2 ہواؤں کا رخ اس کی طرف پھیر دیتاہے ایک کانام منسیہ  اور دوسری کانام مسخیہ  ہے پس جب ہوائے  منسیہ چلتی ہے تو اس کو اپنے عزیز واقارت سب بھول…

  • کافرکی موت

     کافرکی موت روایت سابقہ میں ہے کہ جب کافر مرنے لگتاہے  تو حضرت علیؑ کہتے ہیں یارسوؐل  اللہ  یہ ہم اہل بیت سے بغض رکھتاتھا  اورحضرت رسوؐل خدا جبریل سے کہتے ہیں اور جبریل ملک الموت  سےکہہ کر اس کی موت کی سختی کی سفارش کرتاہے پس ملک الموت مرنے والے کی قریب آکر پوچھتاہے…

  • وادئ سلام

     وادئ سلام بروایت کافی حضرت امیرالمومنین علیہ السلام  سے مروی ہے کہ اگر تمہارے سامنے سے پردے اٹھادئیے  جائیں تو تم دیکھو گے کہ مومن گروہ گروہ بن کر بیٹھے آپس میں باتیں کررہے ہوتے ہیں آپ سے سوال کیاگیا کہ وہ اجسام ہوتے ہیں یاارواح  تو آپ نے فرمایاکہارواح ہوتے ہیں اور مومن جہاں…

  • وادئ برہوت

    حضرت امیر المومنین  علیہ السلام  نے فرمایا جہنم کا بدترین کنوں جس میں کفار کےارواح رہتے ہیں اس کانام برہوت ہے  اور فرمایازمین  کے پانیوں میں سےبدترین پانی برہوت کا پانی ہے  اور وہ حضرموت کے علاقہ میں ہے جہاں کفارکے ارواح بھیجے جاتے ہیں ایک روایت میں ہے کہ کفار کے ارواح کو جہنم…

  • موت کے وقت عمل کی حاضری

    بروایت کافی حضرت امیرالمومنین  علیہ السلام  سےمنقول ہے کہ مرتے وقت انسان کے سامنے تین چیزوں کی مثال کولایا جاتاہے 1            مال کی مثال کو اس کےسامنے لایاجاتاہے  تو مرنے والا اپنے مال کو دیکھ کر حسرت بھرے لہجے سے کہتاہے میں نے  تجھے بڑی محبت وپیار سے جمع کیاتھا کیااب تو میری مددکرسکتاہے ؟تو…

  • فشار قبر

    فشار قبر پہلے ایک روایت میں گذر چکا ہے کہ مومن کےلئے  فشار قبر نہیں ہوگا لیکن دوسری روایات میں ہے کہ معصوم نے فرمایا بہت کم لوگ ہوں گے جو فشار قبر سے بچ سکیں گے اور حضرت سعد بن معاذصحابی  رسؐول  کے متعلق وارد ہے کہ حضؐور نے خود اس کی نماز جنازہ…

  • عالم برزخ

    عالم برزخ بروایت کافی حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام  سے عمر بن یزید نےسوال کیاکہ حضور میں نے آپ سے سنا ہے کہ ہمارے شیعہ جنت میں جائیں گے آپ نے فرمایامیں نے سچ کہاہے خداکی قسم وہجنت میں جائیں گے راوی نے عرض کی کہ گناہان کبیرہ کاکیا بنے گا ؟ تو آپ…

  • صراط

    بروایت بحارالانوار  امام جعفر صادق علیہ السلام  سے منقول ہے کہ صراط بال سے باریک تر اور تلوار سے تیز تر ہے اور اس کےاوپر سے گزرنے والوں کے طبقات ہوں گے بعض بجلی کی طرح بعض تیز رفتار گھوڑے کی طرح بعض چل کراور بعض گھٹنے ٹیک کرجائیں گے اورکئی لٹک لٹک کرگزریں  گے آپنے فرمایا صراط…

  • شفاعت

     بروز محشر محؐمد  وآل محؐمد  کےلئے حق شفاعت  ہے اور وہ گنہگاروں کے حق میں سفارش کریں گے آپ نے فرمایا بروز محشر تین قسم کےلوگ شفاعت کریں گے  انبیاء علماء اور شہداء  اور آپ نے فرمایا جو شخص میری شفاعت پر ایمان نہیں رکھتا خدا اس کو میری شفاعت نصیب نہکرے  حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام  سے منقول ہے  جو شخص…

Got any book recommendations?