Tawakkul | توکل

Tawakkul | توکل


حضرت رسالتمآبؐ نے جبریل سے دریافت فرمایاکہ توکل کیا چیز ہے ؟ توجبریل نے عرض کی توکل یہ ہے کہ انسان کو اطمینان ہوجائے کہ نہ مخلوق نفع پہنچاسکتی ہے اور نہ کچھ دے سکتی ہے اور نہ روک سکتی ہے پس مخلوق کی طرف سے بالکل مایوس ہوجائے اور جب انسان کی یہ حالت ہوگی تو اللہ کی رضاء کےلئے ہی عمل کرے گا نہ غیر خدا سے کچھ امید رکھے گا اور نہ غیر خداکا خوف کرے گا اور اللہ کی عطاکےعلاوہ کسی کا اس کو طمع نہ ہوگا اور اسی چیز کا نام توکل ہے
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا غنا اور عزت چکر لگاتی رہتی ہیں جہاں توکل ہو وہاں گھر بنالیتی ہیں آپ نے فرمایا جسکو تین چیزیں مل جائیں اور دوسری تین سے محروم نہیں ہوتا جس کو دعامل جائے یعنی جس کودعامانگنے کی توفیق مل جائے وہ مقبولیت سے محروم نہیں ہوتا جس کوشکرکرنا نصیب ہو وہزیادتی سے محروم نہیں ہوتا اور جس کوتوکل نصیب ہو وہ کفایت سے محرم نہیں ہوتا پھر آپ نے قرآن مجید میں تین آیات کی تلاوت کی ومن یتوکل علی فھوحسبہ اور فرمایا لئن شکرتم لازیدنکم اور فرمایا ادعونی استجب لکم
مروی ہے ایک مرتبہ حضرت امام حسین علیہ السلام سے ایک شخص نے سوال کیاکہ میں ایک ہزارکا مقروض ہوں تو آپ نے فرمای امیں تجھ سے تین سوال کرتا ہوں اگر تونے تینوں سوالوں میں سے صرف ایک کا جواب دیا تو میں تجھے ایک تہائی دوں گا اور دوسوالوں کا جواب دیا تو دوتہائی دوں گا اور اگر تینوں سوالوں کا جواب دیا توجوکچھ مانگا ہے سب دوں گا تواس نے عرض کی حضور میں آپ کےسوالوں کے جواب کیسے دے سکتا ہو ں تو آپ نے فرمایا میرے نانا کا ارشاد ہے المعروف بقدرالمعرفۃ کسی پر احسان شناسی کرو جتنی اسکی معرفت ہو اس نےعرض کی حضور آپ سوال کریں اگر جواب آئیں گے تو عرض کروں گا ورنہ آپ سے انکے جوابات حاصل کرلونگا آپ نے فرمایا سب عبادتوں سے افضل عبادت کون سی ہے ؟ اس نے عرض کی اللہ کی معرفت آ پ نے فرمایا شاباش پھر دوسرا سوال فرمایاکہ مشکل ومصیبت میں پھنس جانے کے بعد انسان کا سہاراکیا چیز ہونی چاہئے تو اس نے عرض کی اللہ پر توکل اور بھروسہ آ نے فرمایا ٹھیک ہے تیسرا سوال یہ ہے کہ انسان کی زینت کیاشیی ہے ؟ تو اس نے عرض کی علم جس کےساتھ علم ہو آپ نے فرمایا ٹھیک ہے لیکن یہ نہ ہوتو پھر اس نے عرض کی انسان کی زینت مال ہے سخاوت کےساتھ آ پ نے فرمایا درست ہے لیکن اگر یہ بھی نہ ہوتوپھر اس نے عرض کیا الفقر معالصبر یعنی غریبی ہو تو اس کی زینت صبر ہے آپ نے فرمای ایہ درست ہے لیکن اگر یہ نہ ہوتو پھر اسنےعرض کی حضور اگر یہ بھی نہ ہوتو اس پر موت آئے اور وہ ختم ہوجائے آپ نے فرمایا شاباش پس آپ نے اس کو مانگا ہوا روپیہ بھی دیا اور اپنے دست مبارک سے ایک انگوٹھی اتار کر بھی اس کے حوالہ کی جس کا نگینہ چار سودرہم کا تھا اور فرمایا وہ تیرے سوال کے عوض ہے اور یہ تیری معرفت کا انعام ہے اوکماقال

Similar Posts

  • خلقت نوری

    حضرت پیغمبر کی مشہور ومعروف حدیث ہے اول ماخلق اللہ نوری یعنی سب سے پہلے خدانے میرے نور کو پیدا کیا پس وہ نور جواول مخلوق ہے چہاردہ معصومین علہیم  السلام اسی ایک ہی نور سے ہیں یعنی پیغمبر اور جناب فاطمہ اور بارہ امام پس نوری تخلیق میں مخلوق اول ہونے کا شرف ان…

  • غیر شائستہ عادات

    غیر شائستہ عادات یہاں ایسی صفات کا بیان ہو گا جو اچھی نہیں ہیں خواہ ان کو شریعیت کی زبان میں حرام کہا جائے یا مکروہ سے تعبیر کیا جائے چونکہ احادیث ان کو ذکر کیا گیا ہے لہذا ہو سکتا ہے کہ بعض مقامات پر تکرار ہو جائے ۔ حضرت رسالتمآبؐ نے ارشاد فرمایا…

  • زمیندار اور تکبر

    یہ ضروری نہیں کہ ہر زمیندار متکبر ہو کیونکہ ہو سکتا ہے کہ زمیندار بھی ہو اور تکبر کے بجائے انکساری اور فروتنی اپنے اندر رکھتا ہے لیکن چونکہ عموماًزمیندار لوگ تکبر کے موذی مرض میں مبتلا ہوتے ہیں اس لئے حدیث میں ان کا ذکر کر دیا گیا ہے اور زمیندار سے مراد مرلہ…

  • غیبت

     غیبت اللہ فرماتا ہے ولا یغتب بعضکم بعضاً ایھب احدکم ان یاکل لحم اخیہ میتاً یعنی تم ایک دوسرے کی غیبت نہ کیا کرو کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت نوچ کر کھائے ؟ حضرت رسالتمابؐ نے غیبت کرنے اور سننے سے منع فرمایا اس طرح چغلی…

  • آل محمؐد کا مقام

    آل محمؐد کا مقام حضرت علیؑ سے حضرت حجتہ العصرؑ عج تک بارہ امام ہیںجو یکے بعد دیگرے حضرت محمد مصطفؐے کے صحیح قائمقام  اورجانشین ہیں لہذاگذشتہ  تمام انبیاء سے افضل واکمل ہیں اور انبیاء چونکہ باقی نوری وخاکی اور علوی وسفلی مخلوقات  سےافضل ہوتے ہیں لہذا محمد وآل محمد علیہم السلام  کی کل جائناتومخلوقات…

  • بخل

    اس کے متعلق قرآن مجید میں ارشاد ہے : الزین یکنزون الذھب والفضۃ ولا ینفقونھا فی سبیل اللہ فبشرھم بعذاب الیم: وہ لوگ جو سونے اور چاندی کا ذخیرہ کرتے ہیں اور ان کو راہ خدا میں خرچ نہیں کرتے ان کو درد ناک عذاب کی خوشخبری سناؤ۔ دوسرے مقام پر ارشاد ہے : لاتحسبن…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *