رشوت

رشوت

فرائض سے کوتاہی کی بد ترین محرک رشوت ہوا کرتی ہے جس کو شریعت مقدسہ اسلامیہ
نے حرام اور سحت قرار دیا ہے پس رشوت لینا بھی حرام ہے کیونکہ فرائض ناشناسی اور
انسانی اقدار کی پامالی کے لئے یہ پیش خیمہ ہے اور رشوت دینا بھی حرام ہے کیونکہ
اس میں دوسروں کو زر و دنیا کی لالچ کے پھندے میں ڈال کر فرائض سے کوتاہی کا سبق
دینا ہوتا ہے اور حدیث میں الراشی و المرتشی کلا ھما فی النار یعنی رشوت لینے والا
اور رشوت دینے والا دونوں جہنم کا ایندھن ہیں اور حرص کی ہی کارسانی ہے کہ انسان
کو اپنی فطری کرامت سے غافل کر کے اس کو ذلیل ترین حیوانات کی صفات کا دلدادہ بنا
دیتا ہے اور اس افسوس ناک اور عبرتناک پہلو یہ دیکھئے کہ کوے کے حریص ہونے کی مذمت
کرنے والے خود اسی حرص میں کوے کو بھی مات کر دینے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

Similar Posts

  • اعمالنامہ

    اعمالنامہ بروز محشر ہر شخص کا اعمالنامہ بطور گواہی وتصدیق کے اس کو دیاجائیگا  اور انسان دیکھ کر حیرانہوگاکہ اس میں کوئی چھوٹی سےچھوٹ نیکی  یابرائی بھی نظر انداز نہیں کی گئی اور سخت تاریکی یاتنہائی کے مقام پرکی گئی نیکی یابرائی کا بھی اس میں اندراج  ہوگا پس جن لوگوں کو اعمالنانے بائیں ہاتھ…

  • مہمان نوازی

    مروی  ہے کہ ایک مرتبہ حضرت رسالتمآب  نے اولاد عبدالمطب  کو جمع کیا اور فرمایا اے اولاد عبدالمطلب  مہمانوں کو کھانا کھلاؤ کلام پاکیزہ کرو سلام کو عام کرو صلہ رحمی کرو اور اللہ کا سجدہ کرو جبکہ لوگ سوئے ہوں تو بےشک سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ امام محمد باقر علیہ  نے…

  • تاجر اور خیانت

    تاجر اور خیانت اس میں شک نہیں کہ خیانت بذات خود ایک بری صفت ہے خواہ تاجر میں پائی جائے یا کسی اور میں پائی جائے لیکن حدیث میں تاجر سے اس اس کی نسبت اس لئے ہے کہ تاجر کاکام ہمیشہ لوگوں کے اموال سے ہی چلتا ہے جس میں خیانت کے مواقع زیادہ…

  • زنا

    زنا شہوت کے بد ترین اثرات میں ہے یہ فعل انسانی نسل کی پاکیزگی کے سخت منافی ہے اور غیرت انسانیہ کا کھلم کھلا دشمن ہے کوئی شریف انسان اس کو اچھا نہیں کہہ سکتا شریعت مقدسہ اسلامیہ سے وابستگی رکھنے والوں کا اس کی حرمت پر اتفاق کامل ہے ۔ حضرت رسالتمابؐ سے مروی…

  • اسم اعظم

     اسم اعظم اس میں شک نہیں کہ خواہش نفس ہی تمام بد عادات کا سرچشمہ ہے دیکھئے خداوند کریم کے اسماء طاہرہ میں سے ہر اسم ، اسم اکبر اور اسم اعظم ہے اور جس کے پاس ایک اسم اعظم بھی ہو وہ صاحب کرامات ہو جاتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز…

  • غیر شائستہ عادات

    یہاں ایسی صفات کا بیان ہو گا جو اچھی نہیں ہیں خواہ ان کو شریعیت کی زبان میں حرام کہا جائے یا مکروہ سے تعبیر کیا جائے چونکہ احادیث ان کو ذکر کیا گیا ہے لہذا ہو سکتا ہے کہ بعض مقامات پر تکرار ہو جائے ۔ حضرت رسالتمآبؐ نے ارشاد فرمایا کیا میں تمہیں…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *