الزام تراشی اور عیب جوئی

 الزام تراشی اور عیب جوئی

اپنی دوکان کو چمکانے اور دوسروں کو زیر کرنے ، گرانے اور بد نام کرنے کے لئے
اپنی عیب پوشی اور دوسروں کی عیب جوئی کی جاتی ہے اپنے اندر نہ ہونے والی خوبی کو
خوبی ظاہر کیا جاتا ہے اور دوسروں کی واقعی خوبی چھپایا جاتا ہے بلکہ اپنی پاکبازی
کے بیان کے ساتھ ساتھ دوسروں پر الزام تراشی کو اپنی کامیابی کا زینہ سمجھا جاتا
ہے اور اچھے خاصے مقدس لوگ بعض اوقات اس ناپاک کیچڑ میں ملوث نظر آتے ہیں۔

اس بد صفت کے محرک بھی برائی کے چاروں اصول ہوا کرتے ہیں یعنی حسد، حرص، غضب
اور شہوت اور یہ صفت بد انسانوں کے تمام طبقات میں پائی جاتی ہے ایک دکاندار دوسرے
دکاندار پر الزام تراشی کرتا ہے اور اس کی عیب کوئی کرتا ہے تو وکیل وکیل پر،
کارخانہ دار  کارخانہ دار پر ، مولوی مولوی
پر، ذاکر ذاکر پر ، بلکہ ہر اقتدار پسند دوسرے اقتدار کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اس
پر الزامات عائد کرنا اور اس کے عیوب کی قبریں کھودنا اپنا فرض منصبی سمجھتا ہے
اور زندگی  کے جملہ شعبہ جات خواہ ان کا
تعلق ساست ہو یا دیانت سے ہو اور ان کا ربط حکومت سے ہو یا عوام سے ہو ان میں ہر
حریف اپنے حریف سے میدان جیتنا اسی صفت بد کے ذریعے سے ضروری سمجھتا ہے اور یہی
عادت بد باہمی الفت و محبت کے  لئے زہر
قاتل ہے اور بدظنی و باہمی فساد کی بنیاد ہے ۔ جو لوگ الزام تراشی اور عیب جوئی کو
گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں اور منبروں پر وعظ کرتے ہوئے نہیں تھکتے اپنی شہرت کو
بڑھانے اور مقبول عوام بننے کے لئے اپنے مد مقابل کے وقار کو گرانے کے لئے اسی ہی
ناپاک حربے کا سہارا لیتے ہیں حسد میں علماء کا حصہ اچھا خاصا ہے پس وہ نہایت مقدس
بن الزام تراشی و عیب جوئی کر کے داد و تحسین کے مستحق بن جائے ہیں اگر کوئی عالم
ان کی منشا کے خلاف ہو تو فوراً کہ دے دیتے ہیں کہ اس کو فلاں طرف سے ایڈ مل رہی
ہے اور شیخ احمد احسائی مرحوم اسی قسم کے حاسد علماء کی الزام تراشی کے ہی زخم
خوردہ ہیں جن کو آج تک سستی شہرت حاصل کرنے والوں نے معاف نہیں کیا اور جو آدمی یہ
کہہ دے کہ شیخ مرحوم نیک عالم دین تھے تو فوراً کہہ دیا جاتا ہے کہ اس آدمی کو
خرید لیا گیا ہے (العیاذ باللہ )

Similar Posts

  • خلقت نوری

    حضرت پیغمبر کی مشہور ومعروف حدیث ہے اول ماخلق اللہ نوری یعنی سب سے پہلے خدانے میرے نور کو پیدا کیا پس وہ نور جواول مخلوق ہے چہاردہ معصومین علہیم  السلام اسی ایک ہی نور سے ہیں یعنی پیغمبر اور جناب فاطمہ اور بارہ امام پس نوری تخلیق میں مخلوق اول ہونے کا شرف ان…

  • عدل وانصاف

     عدل وانصاف  حضرت رسالتمآبؐ  نے ایک خطبہ کے آخر میں سات قسم  کے آدمیوں  کے لئے  فرمایا کہ انکے لئے طوبیٰ ہے (1) جس کا خلق اچھا ہو  (2) جس کی طینت  پاکیزہ ہو (3) جس کا باطن پاکیزہ ہو  (4) جس کا ظاہر خوب ہو  (5) جو اپنے مال کی بچت مستحقین پر خرچ…

  • علت فاعلیہ

    علت فاعلیہ بلاشک وشبہ خداوندکریم تمام کائنات کا خالق واحد ہے اس بارے میں نہ وہکسی مدد وآلہ کا محتاج ہے نہ کسی تحریک وتشویق کا حاجتمند ہے اور نہ کسی صلاح ومشورہ  کی اس کو ضرورت ہے بے شک اپنے لطف خاص سے اس  نے محمدؐ وآل محمد علیہم السلام  کو نوازا اور کل…

  • مومن کی موت

    بروایت کافی حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام  نے حضرت رسالتمآب  سے نقل فرمایاکہ جب مومن کی موت کا وقت آتا ہے تو خدا دو2 ہواؤں کا رخ اس کی طرف پھیر دیتاہے ایک کانام منسیہ  اور دوسری کانام مسخیہ  ہے پس جب ہوائے  منسیہ چلتی ہے تو اس کو اپنے عزیز واقارت سب بھول…

  • علل اربعہ کی بحث

     علل اربعہ کی بحث مرحوم شیح احمد اخسائی  نے شرح زیارت جامعہ میں محمد وآل محمدعلیہم السلام  کو کائنات  کے لئے علل اربعہ قرار دیاہے مجھے انکی یہ جدت پسند نہیں اور نہ میں اس تعبیر کو فائدہ مند سمجھتا ہوں بلکہ یہ اصطلاح الٹا ذہنی انتشار واختلاف کی موجب ہوئی ہے جس کو بہت…

  • مقام اعراف

     مقام اعراف جنت اور دوزخ کےدرمیان ایک مقام ہوگا جس کو اعراف کہاگیاہے  احادیث میں وارد ہے کہجن لوگوں کی نیکیاں اور برائیاں برابر برابر ہوں گی تو انکو مقام اعراف میں رکھاجائےگا پس  وہجنت میں استحقاق  کی بناء پر نہ جاسکیں  گے البتہ رحمت وفضل پروردگار کے ماتحت جنت میں داخلے کی آس لگائے…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *