کوثر

کوثر

حضرت رسالتمآب  نےارشاد فرمایا جو شخص میرے خوض پر ایمان نہیں
رکھتا خدا اسکو اس سےسیراب نہ کرے آپ نے فرمایا تم لوگ حوض کوثر پر میرے پاس
پہنچوگے  جس کی چوڑائی شام سےیمن تک  کےبرابر ہے 
اور اس پر پیالے ستاروں کی تعداد کے برابر ہوں گے اسکا پانی دودھ  سےسفید تر اور شہد سے شیریں  تر ہوگا اس کی زمین زمرد ویاقوت کی ہوگی اور اس
کا گھاس مسک اذفر  ہوگا  اس سےپینے والا پھر  کبھی پیاس محسوس نہکرے گا اور میرے رب کی طرف
سے یہ شرط ہے کہ اس  سے صرف وہ لوگ پیئں گے  جن کے دل پاک نیت صاف اور میرے وصی کے تابع
فرمان ہوں گے اورایسےلوگ جو اس کےشیعہ نہ ہوں اس حوض سےدور بھگادیئے  جائیں گے حضرت امیرالمومنین  علیہ السلام سے منقول ہے کہ میں حضرت رسوؐل
خدا  اور اپنی عترت کے ہمراہ حوض پر ہوں گا
پس جو ہمارا بننا چاہے اس کےلئے ضروری ہے کہ عقیدہ وعمل میں ہماری پیروی  کرے ہمارےلئے اور ہمارے دوستوں کےلئے  حق شفاعت ہے پس ہم حوض سےاپنے دشمنوں کو ہٹائیں
گے اور دوستوں کو پلائیں گے وہحوض ہر وقت پررہے گاکیونکہ اس میں تسنیم اور معین کی
دونہریں گرتی ہیں  اور اس کےکناروں پر
زعفران کی بہار ہوگی اور اسی خوض کانام ہی کوثر 
ہے اور رسالتمآبؐ سے ایک مشہور حدیث منقول ہے کہ خدا نےکوثر مجھے عطا
فرمایاہے اور اسکا ساقی علؑی ہوگا

 اسی بناء 
پر حضرت علیؑ  کو ساقی کوثر کا لقب
حاصل ہے

Similar Posts

  • حسد

    حسد خواہش نفس کی مطلق العنانی کے بد ترین اثرات میں سے ہے کہ انسان دوسروں پر اللہ کی نعمت کو برداشت نہیں کر سکتا اور اس میں شک نہیں حاسد ہمیشہ حسد کی آگ میں خود ہی جلتا رہتا ہے اور مصیب بالائے مصیبت یہ کہ حاسد اپنے اندر محسوس ہی نہیں کرتا کہ…

  • شرم وحیا

    شرم وحیا صفات فاضلہ  انسانیہ  میں شرم وحیا ایک بلند  پایہ صفت ہے اور انسان کی بہت بڑی زینت  ہے چنانچہ حضرت رسالتمآب  نےارشاد فرمایاکہ مخر اور تکبر جس میں ہو اس کوبدنماکرتا   ہے اور حیاء شرم  جس میں ہو اس کو زیب دیتاہے  حضرت امیرالمومنین  علیہ السلام  نے فرمایا جو حیاکی چادر پہن لے…

  • ملائکہ

    قرآن  اور نبوی فرمانکی رو سے ملائکہ پر ایمان رکھنا ضروری ہے جنکی تعداد روایات میں  جن وانس سے زیادہ ہے یہ روحانی مخلوق  ہیں اور انکی غذا تسبیح وتقدیس پروردگار ؛؛وہ معصوم ہیں اور ان سے کسی قسم کی نافرمانی سرزد نہیں ہوتی ان میں سے چار فرشتے جبرئیل میکائیل اسرافیل اور عزائیل تمام…

  • علماء کی طرف رجوع

    علماء کی طرف رجوع ابتداً عرض کیا جا چکا ہے کہ عقل اگرچہ صفات کی اچھائی و برائی کو سمجھتی ہے کیونکہ مذہب امامیہ میں اشیاء کا حسن اور قبح عقلی ہے یعنی مستحسن چیز کو عقل اچھا کہتی ہے اور قبیح چیز کو عقل قبیح اور برا کہتی ہے گویا چیزوں کی اچھائی یا…

  • افراط وتقصیر

    حضرت امیرالمومنین علیہ السلام  سے منقول ہے صپ نے فرمایا ھلک فی رجلان  محب غال ومبغض قال یعنی میرے بارے میں دو قسم کے لوگ ہلاک ہوں گے یعنی اپنی عاقبت کوبرباد کریں گے ایک وہ جو محبت کے نشہ  میں آکر مجھے حد سے بڑھاتے ہوئے غلو کریں گے اور دوسرے وہ جو بغض…

  • صفات مذمومہ کے اصول

    صفات  مذمومہ کے اصول بروایت بحار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے حضرت امیر المومنین علیہ السلام سے نقل فرمایا کہ لوگوں سے جس قدر افعال مذمومہ سر زد ہوتے ہیں ان کی محرک (اصول) چار صفات ہیں حسد، حرص ، غضب ، شہوت ، اقول اس میں شک نہیں کہ انسان عالم شباب…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *