رشوت

رشوت

فرائض سے کوتاہی کی بد ترین محرک رشوت ہوا کرتی ہے جس کو شریعت مقدسہ اسلامیہ
نے حرام اور سحت قرار دیا ہے پس رشوت لینا بھی حرام ہے کیونکہ فرائض ناشناسی اور
انسانی اقدار کی پامالی کے لئے یہ پیش خیمہ ہے اور رشوت دینا بھی حرام ہے کیونکہ
اس میں دوسروں کو زر و دنیا کی لالچ کے پھندے میں ڈال کر فرائض سے کوتاہی کا سبق
دینا ہوتا ہے اور حدیث میں الراشی و المرتشی کلا ھما فی النار یعنی رشوت لینے والا
اور رشوت دینے والا دونوں جہنم کا ایندھن ہیں اور حرص کی ہی کارسانی ہے کہ انسان
کو اپنی فطری کرامت سے غافل کر کے اس کو ذلیل ترین حیوانات کی صفات کا دلدادہ بنا
دیتا ہے اور اس افسوس ناک اور عبرتناک پہلو یہ دیکھئے کہ کوے کے حریص ہونے کی مذمت
کرنے والے خود اسی حرص میں کوے کو بھی مات کر دینے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

Similar Posts

  • فلم بینی

     فلم بینی صنعت فلم بھی اگرچہ افادیت کا اہلم پہلو اپنے اندر رکھتی ہے نیز اسلامی اقدار و روایات کی ترویک و اشاعت اس کے ذریعے سے کافی آسان ہے لیکن اس کو بھی کافی حد تک عیاشی تک ہی محدود کر دیا گیا ہے عموماً نوجوان طبقہ چونکہ آوارگی کا دلدادہ ہوتا ہے لہذا…

  • قیامت

    قیامت خداوند کریم نے اپنے لطف عمیم اور فیض جسیم  سے انسانی زندگی کو خوشگور بنانے اور پر امن وپر سکون کرنے کےلئے جہاں اقدار انسانیہ کی تعلیم وترویج کے لئے  اپنی جانب  سے معصوم نمائندے بھیجے  وہاں کرامت وشرافت  انسانیہ  کے مقبول عام کرنے کی خاطر باز پرس کےلئے بھی ایک  دن مقرر فرمادیا…

  • رضابقضاء

    رضابقضاء  حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ حدیث قدسی میں اللہ فرمایا ہے کہ مومن انسان کو میں جس حالت میں پلٹاتاہوں اس میں اس کے لئے بھلائی کو مضمر کرتا ہو لہذا اسکو بھی چاہئے  کہ میری قضا( فیصلہ ) پر راضی رہے اور میری دی ہوئی مصیبت پر صبر…

  • امام غائب

    ہمارا عقیدہ ہے کہ پیغمبر کا آخری  جانشین بارہواں امام حضرت مہدی علیہ السلام  غائب ہیں اور طویل غیبت کے بعد  اللہ کے امر سے ایک دن ظہور فرمائیں گے  اور حضرت عیسیٰ  علیہ السلام  چرچ چہارم سےاتر کر انکی بیعت کرکے انکی اقتدا میں نماز پڑھیں گے انکی حکومت پوری روئے زمین  پر ہوگی…

  • چغل خواری

     چغل خواری ایک مرتبہ خدا وند کریم نے حضرت موسیٰ علیہ السلام پر وحی نازل فرمائی کہ تیرے بعض ساتھی چغلخور ہیں ان سے بچو تو موسیٰ نے عرض کی اے پرورگار وہ کون ہے ؟ تو اللہ نے وحی کی کہ میں تجھے چغلخوری سے منع کر رہا ہو پھر بھی خود چغلخوری کیسے…

  • عقل و جہل کی افواج

    عقل و جہل کی افواج اس میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں کہ عقل انسانی بذات خود رسول باطنی کی حیثیت سے تعمیر کردار کے لئے ہی پیدا ہوئی ہے اور اس کے مقابلہ میں جہالت تخریب کاری کی اصل جڑ ہے پس عقل اوصاف حسنہ اور اخلاق جمیلہ کے ساتھ موزونیت رکھتی…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *