صدقہ جاریہ

صدقہ جاریہ 

صدقہ جاریہ کے افراد میں سے معصوم نے چند چیزوں کو بطور
مثال کے پیش
  فرمایا ہے جو حاضرین مجلس کے
مزاج کے موافق تھیں دور حاضر میں جو صدقپ جارئی سب سے اہم ہے وہ مدارس دینیہ کا
قیام ہے کیونکہ جب تک وہ مدرسے قائم رہیں گے اور ان میں مونین کی اولاد پڑھتی رہے
گی یاجس قدر نفوس انسانیہ
 اس سےفیض پاتے
رہیں گے ان سب کا ثواب ان لوگوں کے نامہ اعمال میں درج ہوتارہے گا جو ان مدارس کے
بانی یامحرک
  یا اس میں حسب حیثیت حصہ دینے
والا ہوں گے اسی طرح مساجد کی تعمیر کرنا یا امام کوٹ بنوانا بھی ایک بہت پڑا صدقہ
جاریہ ہے کہ جب تک اس میں نماز پڑھی جاتی رہے گی یا مولا مظلوم کربلا کی عزاداری
کا سلسلہ جاری رہیگا بانی اور معاونین کے اعمال میں نیکیاں درج ہوتی رہیں گی
  ایک حدیث میں گذرچکا  ہے اگر کوئی عالم دین ایک ایسا ورقہ چھوڑجائے  جس میں علم درج ہو  تو جب تک اس ورقہ سے استفادہ  ہوتارہے گا اس عالم کے نامہ اعمال  میں نیکیاں بڑھتی  رہیں گی 
پس عالم دین کے لئے سب سے بڑا صدقہ یہ ہے کہ ایسی کتابیں لکھے  جن میں احیائے مذہب  اوراقامہ 
سنت نبوی  کے علاوہ محمدؐ وآل محمد
علیہم اسلام کے علوم ومآثر کی ترویج ہو تاکہ آنے والی نسلیں ان سے استفادہ کرکے
اپنے صحیح مذہب کو پہچانتے ہوئے
  معصومین
کے اسوا حسنہ پر گامزن ہونے کی سعادت حاصل
 
کریں اور دشمنان دین کے شکوک وشبہات کاجواب دینے کے قابل ہوسکیں  اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہمیں مدارس
دینیہ کے بنانے کی سعادت
  بخشی  ایک درسہ دینیہ مقام جاڑا  ضلع ڈیرہ اسمعیل  خان میں ہے جس کا نام باب النجف  ہے جس سے سینکڑوں طلبہ فیض یاب ہوچکے ہیں  اور دوسرامدرسہ   

 دینیہ  جو دریا خان میں ابھی قائم کیاہے جس کا نام درس
گاہ امامیہ  رکھا ہے خداوندکریم  مومنین کو اس مدارس کی امداد کی توفیق
عطافرمائے  اس کےعلاوہ خدانے تصنیف وتالیف
کی سعادت بھی مرحمت فرمائی چنانچہ  باقی
تصنیفات کے علاوہ  قرآن  مجید کی مکمل تفسیر لکھ چکا ہوں اور مومنین ملک
کے گوشہ گوشہ  میں اس سے استفادہ کی سعادت
حاصل کررہے ہیں تفسیر کی کل چودہ جلدیں ہیں بعض جلدوں کا پہلا ایڈیشن ختم ہوچکا ہے
اور دوسرا چھپنے  والا ہے تفسیر کا نام انوارالنجف
فی اسرار المصحف  ہے خداوندکریم  سے دعا ہے کہ میری اس تفسیر  کو صدقہ جاریہ قرار  دے اور اسکا ثواب میرے والدین کی روحوں  کو پہنچائے جن کی ہمت پیہم اور پرخلوس دعاؤں سے
میں اس منزل کو پہنچاہوں

Similar Posts

  • مسئلہ استمداد

    مسئلہ استمداد  دشمنان آل مُحمد  کے نزدیک چونکہ اللہ اور مخلوق کےدرمیان آل مُحمد کو وسیلہ قرار دیناان کے مسلک کے باطل ہونے کی بین دلیل بنتی ہے لہذا انکےقلب وجگر پر انکو وسیلہ کہنا  کوہ گراں کی طرح شاق ہے اسی بناء پر یاعلی مدد اوریاعباس وغیرہ کے نعرے ان کےلئے ناقابل برداشت ہوجاتے…

  • لواء الحمد

    لواء الحمد  بروایت بحارالانوار حجرت پیغمبرؐ  سےمنقول ہے فرمایا  یاعلؑی تمام امتوں  میں سے سب سے پہلے میری امت کا حسابہوگا اور بروز محشر سب سے پہلےنداتجھے آئے گی اور تجھےمیرا جھنڈا دیاجائے گا جس کانام لواء الحمد  ہے اور آدم سےلے کر آخر  تک تمام مخلوق میرے جھنڈے  کےسایہ کے نیچے  ہوگی جس کی…

  • حسد

    حسد خواہش نفس کی مطلق العنانی کے بد ترین اثرات میں سے ہے کہ انسان دوسروں پر اللہ کی نعمت کو برداشت نہیں کر سکتا اور اس میں شک نہیں حاسد ہمیشہ حسد کی آگ میں خود ہی جلتا رہتا ہے اور مصیب بالائے مصیبت یہ کہ حاسد اپنے اندر محسوس ہی نہیں کرتا کہ…

  • عالم برزخ

    عالم برزخ بروایت کافی حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام  سے عمر بن یزید نےسوال کیاکہ حضور میں نے آپ سے سنا ہے کہ ہمارے شیعہ جنت میں جائیں گے آپ نے فرمایامیں نے سچ کہاہے خداکی قسم وہجنت میں جائیں گے راوی نے عرض کی کہ گناہان کبیرہ کاکیا بنے گا ؟ تو آپ…

  • گناہوں کی سزائیں

    گناہوں کی سزائیں حضرت رسالتمآبؐ نے ارشاد فرمایا جب پانچ چیزیں ظاہر ہوں تو اللہ سے پناہ مانگا کرو (1)          جب کسی قوم میں فحاشی و بد کاری عام ہونے لگے تو خدا ان پر طاعون جیسی مہلک امراض یا ایسے مصائب بھیجتا جو ان کے گزشتہ بزرگوں نے سنے بھی نہ تھے ۔ (2)         …

  • صفات سلبیہ

    صفات سلبیہ یعنی وہ صفات جن سے اس کی ذات مبرا ہے اللہ کی مثل  نہیں وہجسم نہیں نہ وہ عرض ہے نہ جوہر  ہے نہ مرکب ہے  نہ اس میں اختلاف ہے نہ وہ کسی مکان میں ہےاور نہ کسی جہت  میں ہے کیونکہ یہ سب مخلوق کی صفات ہیں اور اللہ کے شایان…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *