مسئلہ استمداد

مسئلہ استمداد

 دشمنان آل
مُحمد  کے نزدیک چونکہ اللہ اور مخلوق
کےدرمیان آل مُحمد کو وسیلہ قرار دیناان کے مسلک کے باطل ہونے کی بین دلیل بنتی ہے
لہذا انکےقلب وجگر پر انکو وسیلہ کہنا  کوہ
گراں کی طرح شاق ہے اسی بناء پر یاعلی مدد اوریاعباس وغیرہ کے نعرے ان کےلئے
ناقابل برداشت ہوجاتے ہیں

لیکن سوچنے کے قابل یہ بات ہے کہ اگر ایک فرقے کے نظرئیے کے
ماتحت اللہ  اور مخلوق  کےدرمیان 
وسیلہ کی ضرورت نہ ہوتو کیاآزادی ضمیر کے ماتحت اس قرقہ کو یہ حق بھی
پہنچتاہے کہ وسیلہ کی حرورت محسوس کرنے والوں کو بزدری  اپنا ہم خیال بنائے اور ان پر اپنا نظریہ
ٹھونسنے کی سعی لاحاصل ہیں دماغ کھپاتاپھرے ؟ تو میرے خیال میں انسانی  فطری نظریاتی آزادی کے حق میں ووٹ دینے والے
لوگ اس طرز  عمل کو پست ہتمی  اور کوتاہ نظری  سے ہی تعبیر کریں گے

شیعہ لوگ جہاں اور جب بھی آل مُحمد  کو پکارتے ہیں یقینا انکو خدایا خداکا شریک جان
کر نہیں پکارتے بلکہ مُحمد وآل محمد سے ہوولہانہ محبت ان کو ہوتی ہے اس کااظہار
یامُحمؐد یاعؑلی  یافاطمؑہ  یاحؑسن یاحسؑین  یاعباؑس علیہم السلام کے الفاظ  زبان پرلاکرکر تے ہیں اور اس طرح انکو روحانی
تسکین حاصل ہوتی ہے جس طرح ہر محب  کو
محبوب کے ذکر سے تسکین ہواکرتی ہے

ثانیا امیر شام  نے
جو حضرت علیؑ  کی محبت پر بین لگایا تھا
اور گلی گلی کوچہ کوچہ  میں آپ پر سب دشتم
کرنے کا آرڈی ننس جاری کیاتھا حتاکہ ہر خطیب وواعظ حضرت علیؑ کو منبروں پر سب کرتے
ہوئے خوشی محسوس کرتا تھا کیونکہ اس طریقہ سے 
وہ مقرب  بارگاہ حکومت
سمجھاجاتاتھا  اور جب تک امری
حکمرانوں  کی جانب سے سب کرنیوالوں کی حوصلہ
افزائی ہوتی  رہی سب ہوتارہا اور جب حکومت
نے پہلو بدلا تو نظریاتی تبدیلیاں بھی منظر عام پر آگئیں  زبانوں سے تشدد کے قفل کھلے تو آل محُمد  کے حق میں کچلے جانے والے جذبات محبت ازسرنو
ابھرنے  لگے پس جتنا بھی نام علیؑ کو دبایا  گیا اس سے کہیں زیادہ ابھرتاگیا اور ولائے آل
محمد کی  دبی ہوئی چنگاریاں ازسر
نوسلگنےلگیں  اور دن بدن زور پکڑتی گئیں
حتاکہ دلوں میں شعلہ عشق  بن کر بھڑک اٹھیں
پس زبانیں دل کے جذبات  کو منظر عام پر
لانے کےلئے بے تابانہ علیؑ علیؑ  کا نعرہ
بلند کرنے لگیں  اورجہاں کہیں بھی دشمنان
علیؑ کا جھمگہت  دیکھامتوالوں نے زور شور
سے نعرہ ہائے حیدری  بلند کرنا اپنا فریضہ
محبت قرار دیا چنانچہ یاعلیؑ مدد کا ہمہ گیر فقرہ اسی فلسفہ کے ماتحت روزافزوں
اپنا حلقہ اثر بڑھاتاچلاگیاہے کیونکہ کسی بھی نظریہ پرجب تشدد کا پہرہ بٹھادیا
جاتاہے تو دور رس نگاہیں خواہ مخواہ اسکاتعاقب کرتی ہیں اور طبعتیں  اس کے جائز وناجائز کا سراغ لگا کر کسی نتیجہ تک
پہنچنے  کےلئے بے چین رہتی ہیں اسی لئے وہ
تحریک بہت زیادہ دور رس ہوجاتی ہے اور ہمہ گیر بن جاتی ہے جسکوتشدد  سے دبانے 
کی کوشش کی جائے ہم نے بعض موالیوں سےدریافت کیاکہ تم السلام علیکم کے
بجائے یاعلی مددکیوں کہتے ہوتوجواب ملاکہ ہم چونکہ دشمنان علیؑ کوسلام  کے قابل نہیں سمجھتے اسی لئے پہلے آزمائشی طور
پر یاعلی مدد کہتے ہیں پس اگر مخاطب  نے
مولاعلی مدد کہکر محبت علیؑ کا ثبوت پیش کیا 
تو ہم اس کو سلام کے قابل سمجھ کر اسلام علیکم  کہتے ہیں ورنہ خاموشی سے آگے بڑھ جاتے ہیں

بہر کیف شیعہ  کے
نزدیک چونکہ محمد وآل محمد علیہ السلام 
اللہ اور مخلوق کےدرمیان وسیلہ ہیٰں لہذا ان کی مددسے  مراد ان 
کو بارگاہ خداوندی تک وسیلہ بنانا ہے لہذایہ کہنا یاعلیمدد اور یاعباس
ادرکنی یاس قسم کے اورخطابات جن میں آل محمؐد کوپکاراجاتاہے ایاک نستعین کے منافی
نہیں کیونکہ محمدوآل محمد  علیھم
السلام  کی مدد درحقیقت  اللہ کی مدد ہے تفسیر  انوار النجف جلد  2 میں تفصیل ملاحظہ فرمائیں

Similar Posts

  • جادوگری اور شعبدہ بازی

     جادوگری اور شعبدہ بازی جادوگری اور شعبدہ بازی بھی صفت بد کی افسوسناک جزئیات میں سے ہیں ۔ شیطان نے انسان کو پیسہ کمانے کے لئے کئی راستے رکھائے ہیں لیکن اگر انسان اپنی کرامت فطری اور شرافت ذاتی کا جائزہ لیتا تو یقیناً اس قسم کے غلط اقدامات کے بجاے بھوکا مرنا گوارا کر…

  • عدل کی فضیلت

    عدل کی فضیلت عدل کا معنی  ہے ہر شیئ کو اس کے موزوں ومناسب مقام پر رکھنا اور صاحبان  حقوق کے حقوق کی پاسداری کرنا عدل مخلوق کےدرمیان اللہ کا قائم کردہ میزان ہے اور عدل ہی سے آسمان وزمین قائم ہیں عقلی احکام میں وجوب عدل سے واضح تر کوئی حکم نہیں کیونکہ کوکئی…

  • Tawakkul | توکل

    حضرت رسالتمآبؐ نے جبریل سے دریافت فرمایاکہ توکل کیا چیز ہے ؟ توجبریل نے عرض کی توکل یہ ہے کہ انسان کو اطمینان ہوجائے کہ نہ مخلوق نفع پہنچاسکتی ہے اور نہ کچھ دے سکتی ہے اور نہ روک سکتی ہے پس مخلوق کی طرف سے بالکل مایوس ہوجائے اور جب انسان کی یہ حالت…

  • ہجرت

     ہجرت تقریبا تیرہ برس مکہ میں اسلامی تبلیغ فرمائی اور حضرت ابوطالب نے پہلے اعلان رسالت سے لے کر  تادم زیست قدم قدم  پر لمحہ بہ لمحہ حضؐور  کی پشت پناہی اور نگہبانی کا فریضہ ادا فرمایا اور ان کی زندگی تک کسی قریشی کو حضور کی ایزارسائی کی جرات نہ ہوسکی  پس یہ وہ…

  • صدق

    صدق یعنی سچائی  اور اس کے تین مراحل ہیں نیت  میں سچائی  قول میں سچائی اور عمل میں سچائی  اور پوراسچاانسان وہہے جو تینوں مراحل میں صادق ہو  کیونکہ نیت میں سچائی ہوگی تو منافقت  سے بچ جائے گا قول میں سچائی ہوگی تو جھوٹ سے بچ جائے گا اور عمل میں سچائی ہوگی توخدا…

  • مقام اعراف

     مقام اعراف جنت اور دوزخ کےدرمیان ایک مقام ہوگا جس کو اعراف کہاگیاہے  احادیث میں وارد ہے کہجن لوگوں کی نیکیاں اور برائیاں برابر برابر ہوں گی تو انکو مقام اعراف میں رکھاجائےگا پس  وہجنت میں استحقاق  کی بناء پر نہ جاسکیں  گے البتہ رحمت وفضل پروردگار کے ماتحت جنت میں داخلے کی آس لگائے…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *