علت مادیت

علت مادیت

مجھے مؐحمد وآل مؐحؐد 
علیہ السلام  کاکائنات  کےلئے علت مادیہ قرار دینا بھی پسند  نہیں ہے اس میں شک نہیں کہ خداوندکریم نے
معلولات کو اپنی علل کا اور مسببات کو اپنے اسباب
 
کا مرہون منت قرار دیا ہے  لیکن اول
مخلوق ہونے کی بناپر باقی تمام مخلوق کےلئے
 
انکو اصل واحد قرار  دینا  اور تمام نیک وبد طاہر  وجنس اورعلوی وسفلی مخلوق کےلئے ان کو مادہ
قرار دینا جن میں ان
  کی اپنی ذوات طاہرہ
بھی داخل ہیں اور اُن
  کےدشمن بھی داخل  ہیں اور اُن 
کےدشمن بھی شامل ہیں کوئی اچھی تعبیر نہیں ہے اگر چہ بعض احادیث میں صراحت
سے موجود ہے کہ ہمارے ہی نور سے عرش
  وکرسی
زمین وآسمان اور شمس وقمر وغیرہ کی تخلیق ہوئی ہے اور علت مادیہ قرار دینے
والے
  اس کی توجیہ بیان کرتے ہیں کہ جس طرح
اللہ خیر کا خالق ہے اور شر اس کاعکس ہے جس طرح حیات کاخالق
  ہے اور موت اس کا عکس ہے یعنی وہ ملکہ  کا خالق ہے اور عدم اس کا عکس  ہے جس طرح جسم مخلوق ہے اور سایہ  اس کا عکس ہے جو اس کولازم ہوتاہے پس طاہرونیک
ونوری مخلوق اس کے عکس سے پیدا ہوئی بہر صورت اس قسم کے مسائل کو عوام الناس کے
ذہن
  سے کوئی مناسبت نہیں ہے

Similar Posts

  • عدل کی فضیلت

    عدل کی فضیلت عدل کا معنی  ہے ہر شیئ کو اس کے موزوں ومناسب مقام پر رکھنا اور صاحبان  حقوق کے حقوق کی پاسداری کرنا عدل مخلوق کےدرمیان اللہ کا قائم کردہ میزان ہے اور عدل ہی سے آسمان وزمین قائم ہیں عقلی احکام میں وجوب عدل سے واضح تر کوئی حکم نہیں کیونکہ کوکئی…

  • ہجرت

     ہجرت تقریبا تیرہ برس مکہ میں اسلامی تبلیغ فرمائی اور حضرت ابوطالب نے پہلے اعلان رسالت سے لے کر  تادم زیست قدم قدم  پر لمحہ بہ لمحہ حضؐور  کی پشت پناہی اور نگہبانی کا فریضہ ادا فرمایا اور ان کی زندگی تک کسی قریشی کو حضور کی ایزارسائی کی جرات نہ ہوسکی  پس یہ وہ…

  • نفخ صور

     نفخ صور خداوندکریم نے اس عالم کی تخلیق  کےساتھ اس کی انتہاء کی بھی ایک حد مقرر کی ہے لیکن جس طرح اس کی ابتداء ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ ابتداء  کی تاریخ کونسی ہے کیونکہ زمانہ اور زمانیات کا تعین کائنات  عالم  کی ابتداء کے بعد  ہوا ہے پس جس طرح اس کی…

  • افراط وتقصیر

    حضرت امیرالمومنین علیہ السلام  سے منقول ہے صپ نے فرمایا ھلک فی رجلان  محب غال ومبغض قال یعنی میرے بارے میں دو قسم کے لوگ ہلاک ہوں گے یعنی اپنی عاقبت کوبرباد کریں گے ایک وہ جو محبت کے نشہ  میں آکر مجھے حد سے بڑھاتے ہوئے غلو کریں گے اور دوسرے وہ جو بغض…

  • کوثر

    کوثر حضرت رسالتمآب  نےارشاد فرمایا جو شخص میرے خوض پر ایمان نہیں رکھتا خدا اسکو اس سےسیراب نہ کرے آپ نے فرمایا تم لوگ حوض کوثر پر میرے پاس پہنچوگے  جس کی چوڑائی شام سےیمن تک  کےبرابر ہے  اور اس پر پیالے ستاروں کی تعداد کے برابر ہوں گے اسکا پانی دودھ  سےسفید تر اور…

  • فقرو فاقہ

    فقرو فاقہ حضرت لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی تھی کہ اے فرزند ! میں نے مصبہ بھی چکھا ہے اور درختوں کے چھلکے بھی کھائے ہیں لیکن فقر جیسی تلخ چیز کوئی نہیں دیکھی پس اگر تمہیں فقر سے واسطہ پڑے تو لوگوں کے سامنے اظہار نہ کرنا کیونکہ ایک طرف تیرا وقار…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *