صدق

صدق

یعنی سچائی  اور اس
کے تین مراحل ہیں نیت  میں سچائی  قول میں سچائی اور عمل میں سچائی  اور پوراسچاانسان وہہے جو تینوں مراحل میں صادق
ہو  کیونکہ نیت میں سچائی ہوگی تو منافقت  سے بچ جائے گا قول میں سچائی ہوگی تو جھوٹ سے
بچ جائے گا اور عمل میں سچائی ہوگی توخدا کی نافرمانی سے بچ جائے گا   اور زندگی 
کی ہر منزل میں صادق وہی ہوسکتاہے 
جو معصوم ہو اسی لئے تو خدا نےقرآن 
مجید میں عوام الناس  کو ایمان
وتقوی ٰ کےساتھ  ساتھ صادقین کی صحبت یعنی
اطاعت کا حکم دیا ہے اور حضرت امیرالمومنین  علیہ السلام 
کا لقب صدیق اکبر ہے

 حضرت امام جعفر
صادق علیہ السلام  نے فرمایاجس کی زبان سچی
ہوگی اس کا عمل کھرا ہوگا جس کی نیت اچھی ہوگی اس کےرزق میں فراوانی ہوگی اور جو
اپنے اہل خانہ کےساتھ حسن سلوک کرے گا اس کی زندگی طولانی ہوگی

ایک شخص حضرت پیغمؐبر 
کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کی حضؐور میں گناہ گار ہوں اور
گناہوں سے باز نہیں آسکتا آپ نے فرمایامیری صرف ایک بات کو قبو ل کرلے  اس نے عرض کی حضؐر فرمائیے  آ پنے فرمایاکہ جھوٹ  نہ بولاکرو اس نےوعدہ کیاجھوٹ نہ بولوں گا آپ
نے فرمایا اب چلے جاؤ میری نصیحت پر عمل کرنا اور میری ملاقات کےلئے بھی
وقتافوقتا  آتے رہنا  اس نے یہ بھی وعدہ کرلیا پس چلاگیا جبگھر میں
پہنچا تو گناہ کےوقت جب گناہ کاارادہ کیاتو فورا خیال پیدا ہواکہ جب حضؐور کے پاس
جاؤں گا اور وہ پوچھیں گے کہ کیاتم نے فلاں 
گناہ کیاہے ؟  میں نے جھوٹ نہ
بولنےکا پکا وعدہ کیاہے پس سچ ہی بتانا پڑے گا اور شرمساری ہوگی پس اپنےاوپر زور
ڈال کر اس گناہکو چھوڑ دیا پھر دوسرے گناہ کا وقت آیا تو وہی خیال پیدا ہوا اور
طبیعت پر زور دیکر  اسکی بھی ترک کردی
اوعلی ہذالقیاس

چند دنوں میں اس نےتمام گناہوں سے توبہ کرلی اور یہ صرف سچ
بولنے کی ہی برکت ہے

Similar Posts

  • نفخ صور

     نفخ صور خداوندکریم نے اس عالم کی تخلیق  کےساتھ اس کی انتہاء کی بھی ایک حد مقرر کی ہے لیکن جس طرح اس کی ابتداء ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ ابتداء  کی تاریخ کونسی ہے کیونکہ زمانہ اور زمانیات کا تعین کائنات  عالم  کی ابتداء کے بعد  ہوا ہے پس جس طرح اس کی…

  • خوف و رجا

    بکثرت احادیث محمدؐ و آل محمد علیہم السلام سے وارد ہیں کہ مومن کا یمان خوف اور رجا کے دونوں پہلوؤں میں ہوتا ہے پس مومن وہ ہے جس کے دل میں جس قدر خوف خدا ہو اسی قدر امید رحمت بھی ہو اگر دل میں خوف ہو اور امید رحمت نہ ہو تب بھی…

  • ریڈیو یا ٹیلی ویژن

     ریڈیو یا ٹیلی ویژن یہ دونوں چیزیں زمانہ حاضہ میں ابلاغ عامہ کے بہترین ذرائع میں سے ہیں ۔ ان کے ذریعے سے اسلامی حقائق اور اس کی تعلیمات کو بڑی آسانی سے عام کیا جا سکتا ہے نیز عالمی حالات دنیا کے ایک گوشے سے دوسرے گوشے تک فوری طور پر پہنچائے جا سکتے…

  • قضائے حاجت مومن

    قضائے حاجت مومن ایک مومن پر دوسرے مومن کے حقوق کی فہرست بہت طولانی ہے  بعض کا ذکر ہوچکا ہے اور ان حقوق میں سے کسی حاجت مند مومن کی حاجت براری چونکہ نہایت اہم ہے اس لئے اس کو انفرادی طور پر بیان کرنا خالی از فائدہ نہیں  ایک دن حضرت امام موسیٰ کاظم…

  • صدقہ جاریہ

    صدقہ جاریہ  صدقہ جاریہ کے افراد میں سے معصوم نے چند چیزوں کو بطور مثال کے پیش  فرمایا ہے جو حاضرین مجلس کے مزاج کے موافق تھیں دور حاضر میں جو صدقپ جارئی سب سے اہم ہے وہ مدارس دینیہ کا قیام ہے کیونکہ جب تک وہ مدرسے قائم رہیں گے اور ان میں مونین…

  • اعمالنامہ

    اعمالنامہ بروز محشر ہر شخص کا اعمالنامہ بطور گواہی وتصدیق کے اس کو دیاجائیگا  اور انسان دیکھ کر حیرانہوگاکہ اس میں کوئی چھوٹی سےچھوٹ نیکی  یابرائی بھی نظر انداز نہیں کی گئی اور سخت تاریکی یاتنہائی کے مقام پرکی گئی نیکی یابرائی کا بھی اس میں اندراج  ہوگا پس جن لوگوں کو اعمالنانے بائیں ہاتھ…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *