Category: اصحاب الیمین | ashab ul yameen
-
ضبیعہ بن عمر
زیارت رجبیہ میں اس پر سلام وار دہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ شخص شہدائے کربلا میں سے ہے۔
-
طرماح بن عدی
آپ حضرت امیر ؑ کے خصوصی صحابہ میں سے تھے، جسیم۔۔ قدآور۔۔ ادیب۔۔ فصیح۔۔ متکلم۔۔ قادر الکلام اور نہایت حاضر جواب تھے، جب آنحضرتؑ کوفہ میں تشریف فرما ہوئے تو معاویہ نے آپ ؑ کی طرف گستاخانہ لہجہ میں ایک خط لکھا جس کا مضمون یہ تھا: (معاذ اللہ) آپ ؑ نے کتاب و سنت…
-
عائذبن مجمع
یہ بھی شہدائے کربلا میں سے ہیں ان کے متعلق بابُ المیم میں مجمع بن عبداللہ کے بیان میں مذکور ہو گا۔
-
ظہیر بن حسان اسدی
’’ریاض الشہادۃ‘‘ میں اس کو شہدائے کربلا میں سے شمار کیا گیا ہے۔
-
عامر بن حسان
بروایت ’’اعیان الشیعہ۔۔ نجاشی‘‘ اس کا شہدائے کربلا سے ہونا منقول ہے۔
-
عابس بن ابی شبیب شاکری
زیارت ناحیہ مقدسہ اور رجبیہ میں اس پر سلام وارد ہے، نامی گرامی بہادر لاثانی شہسوار اور فن حرب و ضرب میں آزمودہ کار سپاہی تھا، حضرت علی ؑ کے نامور شیعوں میں سے تھا، نیز بلند پایہ خطیب۔۔ عبادت میں شب بیدار اور تہجد گزار بزرگ تھا بلکہ پورا قبیلہ بنی شاکر وِلائے آل…
-
عامر بن ابی سلامہ دالانی
ابن زیاد نے زجر بن قیس جعفی کو پانچ سو سوار کا افسر مقرر کر کے کربلا سے کوفہ جانے والے راستوں کی ناکہ بندی پر تعیینات کیا تھا تاکہ کوئی شخص امام حسین ؑ کی مدد کے لئے نہ جا سکے، لیکن جب عامر بن ابی سلامہ شوقِ شہادت کے خمار میں سرشار ہو…
-
عامر بن خلیدہ ۔ عامر بن مالک
زیارت رجبیہ میں ان دونوں پر سلام وار دہے۔
-
عامر بن مسلم عبدی
زیارت ناحیہ اور رجبیہ میں اس پر سلام وارد ہے، یہ شخص بصرہ کا رہنے والا ہے حملہ اولیٰ میں شہید ہوا ،بصرہ سے چند شیعہ امام حسین ؑ سے مکہ میں جا ملے تھے منجملہ ان کے یہ شخص اور اس کا غلام سالم بھی تھا جس کا ذکر گزر چکا ہے۔
-
عبدالرحمن بن عبد ربہ انصاری صحابی
جناب رسالتمآبؐ کے صحابہ میں سے تھا اور حضرت علی ؑ کا تلمیذ رشید تھا، ’’اصابہ‘‘ میں حدیث غدیر مَنْ کُنْتُ مَوْلاہ اسی سے روایت کی گئی ہے اور ’’اسد الغابہ‘‘ میں مذکور ہے کہ عبدالرحمن نے شہادت دی کہ میں نے یہ حدیث جناب رسالتمآبؐ سے اپنے کانوں سے سنی ہے اور ’’اصابہ‘‘ میں…