anwarulnajaf.com

Mindblown: a blog about philosophy.

  • عمروبن جنادہ

    زیارت ناحیہ مقدسہ میں جنادہ بن کعب اوراس کے بیٹے عمروبن جنادہ بن کعب دونوں پرسلام واردہے، عمروبن جنادہ کی عمر بعض نے نو (۹) برس اوربعض نے گیارہ برس لکھی ہے، اس کا باپ جنادہ پہلے شہید ہوچکا تھا، بعض مورّخین نے اس کو نوجوان بھی لکھا ہے، چنانچہ ’’منتہی الآمال‘‘ سے مروی ہے…

  • عمروبن جندب حضرمی

    اس کی کوفہ میں رہائش تھی حضرت علی ؑ کے صحابہ میں سے تھا اورآپ ؑ کے ہمراہ جنگ جمل وصفین میں شریک رہ چکا تھا، کہتے ہیں کہ حجر بن عدی کا ہمنشین تھا جب حجر گرفتارہو اتویہ کسی طریقہ سے جان بچاکربھاگ نکلا تھا جب زیادواصل جہنم ہوا، تویہ دوبارہ واپس کوفہ میںآگیا…

  • عمرو بن ضبیعہ تمیمی صحابی

    اس کو صحابیت رسالتمآبؐ کا شرف حاصل تھا اپنے زمانہ میں بڑا شجاع دلیر اور مرد میدان تھا کئی جنگوں میں جوہر شجاعت دکھا چکا تھا عمروبن سعد کے ہمراہ کربلا آیا اور جب دیکھا کہ انہوں نے صلح کی تمام شرائط ٹھکرا دی ہیں تو امام حسین ؑ کی فوج میں شامل ہو گیا…

  • عمرو بن خالد صیداوی

    زیارت ناحیہ میں اس پر سلام وار دہے یہ شخص کوفہ میں مشہور و معروف شریف و مخلص شیعوں میں سے تھا۔۔ حضرت امیر مسلم کی بیعت میں داخل ہوا تھا، جب حضرت مسلم گرفتار ہوئے تو یہ چھپا رہا جب امام حسین ؑ کے قاصد قیس بن مسہّر صیداوی نے آکر خبر دی کہ…

  • عمروبن کعب انصاری

    زیارت رجبیہ میں اس پر سلام وارد ہے۔

  • عمروبن عبداللہ جندعی

    زیارت ناحیہ میں اس پر سلام وارد ہے روز عاشور سے پہلے کربلا میں امام حسین ؑ کی خدمت میں پہنچا اور عاشور کے دن فوج اشقیا ٔ پر حملہ آور ہوا اس کے سر پر ایک ضرب لگی جس سے بے ہوش ہو کر زمین پر گرا۔۔ پس اس کے قبیلہ والے اس کو…

  • عمروبن قرظہ انصاری

    زیارت ناحیہ و رجبیہ میں اس پر سلام وار دہے اس کا باپ قرظہ صحابی رسول تھا، جنگ احد اور اس کے بعد جتنی جنگیں ہوئیں ان سب میں شریک تھا بعد میں کوفہ میں سکونت اختیار کر لی، پھر جنگ جمل صفین و نہروان میں حضرت علی ؑ کی رکابِ ظفر انتساب میں شامل…

  • عمروبن مطاع جعفی

    مورّخین نے شہدائے کربلا کی فہرست میں کا نام بھی ذکر کیا ہے۔۔۔ تفصیل معلوم نہیں۔

  • عمیر بن عبداللہ مذجحی

    بروایت ابن شہر آشوب یہ بھی شہدائے کربلا میں سے ہے اس کو عبداللہ بجلی اور مسلم ضبابی نے شہید کیا۔

  • عمیر بن کناد

    زیارت رجبیہ میں اس پر سلام وار دہے۔

Got any book recommendations?