anwarulnajaf.com

Mindblown: a blog about philosophy.

  • زید بن رقاد لعنہٗ اللہ

    یہ ملعون حضرت عبداللہ بن مسلم کا قاتل تھا، امیر مختار نے عبداللہ بن کامل کو اس کی گرفتاری کیلئے روانہ کیا اس نے فرار کرنے کی ہر چند کوشش کی لیکن فائدہ مند ثابت نہ ہوئی، عبداللہ بن کامل کے ساتھی ننگی تلواریں لے کر اس پر ٹوٹ پڑے اور اس کو گرفتار کر…

  • بجدل بن سلیم لعنہٗ اللہ

    اس ملعون نے انگوٹھی کے لالچ میں امام مظلوم ؑ کی انگلی کو شہید کیاتھا، جب گرفتار ہو کر مختار کے سامنے پیش کیا گیا اور اس کے ظلم کی نوعیت بیان کی گئی تو مختار بہت رویا، پس اس کی انگلیوں کو اور پھر ہاتھ پائوں کو قطع کرنے کا حکم دیا اور اسی…

  • عبداللہ عقبہ لعنہٗ اللہ

    اس کو مختار کے سامنے لایا گیا تو اس نے پوچھا تو وہ ملعون ہے جو راہ شام میں مظلوم ؑ کے سر کو نیزہ پر سوار کرتا تھا؟ اور زینب عالیہ کی پشت پر تازیانہ بھی مارتا تھا؟ تو اس نے انکار کیا پس مختار نے اس کا بند بند جدا کر کے اس…

  • عمرو بن صبیح لعنہٗ اللہ

    اس نے بیان کیا کہ میں کربلا میں نیزہ ہاتھ میں لے کر جنگ کرتا رہا لیکن میں نے قتل کسی کو نہیں کیا، پس بحکم مختار نیزہ سے ہی اس کے جسم کو پارہ پارہ کردیا گیا۔

  • قیس بن اشعث لعنہٗ اللہ

    اس ملعون نے امام مظلوم ؑ کی چادر اُتاری تھی اور اس نے عبداللہ بن کامل سے پناہ لی تھی اور اس کے گھرمیں پنہاں تھا، مختار کو بھی خفیہ ذریعے سے معلوم ہو گیا لیکن خاموش رہا کیونکہ عبداللہ بن کامل اس کے مخصوص دوستوں میں سے تھا، ایک دن عبداللہ بن کامل سے…

  • سنان ابن انس لعنہٗ اللہ

    اس ملعون نے میدانِ کربلا میں بہت ظلم کئے، چنانچہ جب امام مظلوم ؑ تپتی زمین پرزخمی جسم کے ساتھ نہایت اطمینان وسکون محوِ مناجات پروردگارتھے تو اس حرامزادے نے آپ ؑ پر نیزہ کا ایک وارکیا جو امامؑ کی ہنسلی میں لگا اورسینہ اقدس میں سوراخ کرگیا، پھر دور ہٹ کرایک تیر مارا جو…

  • عبداللہ بن عقبہ غنوی لعنہٗ اللہ

    یہ ابوبکربن حسن ؑبن علی ؑکا قاتل تھا، خود بھاگ گیا تھا اورمختارکے حکم سے اس کا گھر ویران کردیا۔

  • محمد بن اشعث لعنہٗ اللہ

    یہ شخص فرارکرگیا تھا اوراس کے مکانات اورعالی شان محلات قادسیہ میں تھے، پس مختارکے حکم سے ان کومنہدم ومسمارکردیاگیا۔

  • عبداللہ بن عمروخثعمی لعنہٗ اللہ

    اس نے اصحاب حسین ؑپر بارہ تیرمارے تھے یہ خود بھاگ گیا تھا، پس مختارنے اس کا گھر منہدم کردیا۔

  • شبث بن ربعی لعنہٗ اللہ

    سردارانِ کوفہ کی ایک جماعت کے ساتھ بصرہ کی طرف بھاگ گیا تھا، مختارنے ان کے گھروںکومسمارکرادیا۔

Got any book recommendations?