شہوت

 شہوت

یہ صفات مذمومہ کی اصل ہے اور اسی کی مطلق العنانی ہی غضب، حرص اور حسد
کو  بلکہ فروعی تمام قسم کی برائیوں کو جنم
دیتی ہے شہوت سے مراد نفس کی چاہت اور انسان دنیا میں قدم رکھتے ہی اسی صفت میں
اپنی آزادی منوانے کا عادی چلا آیا ہے اور زمان بچپن سے بزرگوں کی ناز برداریاں اس
کا حوصلہ بڑھاتی چلی آئ ہیں پس وہ سمجھتا ہے کہ میں جو چاہوں میرا حق فطری ہے اور
اس پر کنٹرول لانا میرے اوپر ظلم ہے پس خواہش نفس کا پورا نہ ہونا غضب کا باعث
بنتا ہے اور خواہش کی تکمیل مزید تحصیل کا لالچ اور حرص پیدا کرتی ہے اور اس میں
شک نہیں کہ حرص بخل کا پیش خیمہ ہے پس جب انسان دیکھتا ہے کہ جو چیز میری مرغوب ہے
وہ دوسرے کے پاس موجود ہے تو اس میں حسد پیدا ہوجاتا ہے چنانچہ ایک دوسری حدیث میں
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا اصول الکفر ثلثۃ الحرص والاستکبار والحسد
یعنی کفر کے اصول تین ہیں حرص، تکبر اور حسد اور حدیث میں ہے کہ تکبر ہی غضب و غصہ
کی بنیاد ہوا کرتا ہے ۔ بہر کیف خواہش نفس ہی ان تینوں خرابیوں کی اصل ہے ۔

Similar Posts

  • شرم وحیا

    شرم وحیا صفات فاضلہ  انسانیہ  میں شرم وحیا ایک بلند  پایہ صفت ہے اور انسان کی بہت بڑی زینت  ہے چنانچہ حضرت رسالتمآب  نےارشاد فرمایاکہ مخر اور تکبر جس میں ہو اس کوبدنماکرتا   ہے اور حیاء شرم  جس میں ہو اس کو زیب دیتاہے  حضرت امیرالمومنین  علیہ السلام  نے فرمایا جو حیاکی چادر پہن لے…

  • خلقت نوری

    حضرت پیغمبر کی مشہور ومعروف حدیث ہے اول ماخلق اللہ نوری یعنی سب سے پہلے خدانے میرے نور کو پیدا کیا پس وہ نور جواول مخلوق ہے چہاردہ معصومین علہیم  السلام اسی ایک ہی نور سے ہیں یعنی پیغمبر اور جناب فاطمہ اور بارہ امام پس نوری تخلیق میں مخلوق اول ہونے کا شرف ان…

  • غیبت

     غیبت اللہ فرماتا ہے ولا یغتب بعضکم بعضاً ایھب احدکم ان یاکل لحم اخیہ میتاً یعنی تم ایک دوسرے کی غیبت نہ کیا کرو کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت نوچ کر کھائے ؟ حضرت رسالتمابؐ نے غیبت کرنے اور سننے سے منع فرمایا اس طرح چغلی…

  • ذاکری

       ذاکری اس مقام کا بیان کرنا اگرچہ  بہت سخت ہے اور دور حاضر کی ذاکری روش نے  اس کو افسوس ناک حالت  تک جاپہنچایا ہے لیکن  اپنی ذمہ داری کے احساس کے ماتحت عرض کرنا بھی ضروری  ہے خداکرے اس کی استفادہ کی نیت سے دیکھاجائے نہ کہ  نکتہ چینی کی نظر  سے اس…

  • جادوگری اور شعبدہ بازی

     جادوگری اور شعبدہ بازی جادوگری اور شعبدہ بازی بھی صفت بد کی افسوسناک جزئیات میں سے ہیں ۔ شیطان نے انسان کو پیسہ کمانے کے لئے کئی راستے رکھائے ہیں لیکن اگر انسان اپنی کرامت فطری اور شرافت ذاتی کا جائزہ لیتا تو یقیناً اس قسم کے غلط اقدامات کے بجاے بھوکا مرنا گوارا کر…

  • انسان زندگی کی پہلی منزل میں

    انسان زندگی کی پہلی منزل میں فرزند آدم جب کتم عدم اور پردہ نیستی سے منصہ شہود اور صفحہ ہستی پر قدم رکھتا ہے تواس کی آنکھ بالکل ایک نئے اور اجنبی ماحول میں کھلتی ہے جب کہ نہ اس کے مشاعر و حواس میں سمجھنے کی اہلیت ہوتی ہے اور نہ اعضائ  و جوارح میں…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *