جادوگری اور شعبدہ بازی
جادوگری اور شعبدہ بازی بھی صفت بد کی افسوسناک جزئیات میں سے ہیں ۔ شیطان نے
انسان کو پیسہ کمانے کے لئے کئی راستے رکھائے ہیں لیکن اگر انسان اپنی کرامت فطری
اور شرافت ذاتی کا جائزہ لیتا تو یقیناً اس قسم کے غلط اقدامات کے بجاے بھوکا مرنا
گوارا کر لیا اس کے لئے آسان ہوتا کیونکہ ذلت کی زندگی سے یقیناًعزت کی موت بہتر
ہے اور خداوند کریم نے واضح طور پر فرمایا لاتاکلوآ اموالکلم بینکم بالباطل ۔ یعنی تم ایک دوسرے کا مال باطل
اور غلط طریقہ سے نہ کھاؤ اور اسی قسم کی غلط کمائی کو سحت سے تعبیر کیا گیا
ہے اور حرام کھانے والوں کے متعلق فرماتا
ہے اکالون للسحت ہمارے علماء اعلام نے جادوگری اور شعبدہ بازی اور ایسے فنون کی
کمائی کو حرام قرار دیا ہے ۔
Leave a Reply