عمروبن جنادہ
دونوں پرسلام واردہے، عمروبن جنادہ کی عمر بعض نے نو (۹) برس اوربعض نے گیارہ برس لکھی ہے، اس کا باپ جنادہ پہلے شہید
ہوچکا تھا، بعض مورّخین نے اس کو نوجوان بھی لکھا ہے، چنانچہ ’’منتہی الآمال‘‘ سے
مروی ہے کہ ایک جوان خیمہ سے نکلا جس کا باپ پہلے شہید ہوچکا تھا اس کی ماں اس کے
ہمراہ تھی اس نے کہا دیکھو بیٹا جائو اورفرزند پیغمبر کے سامنے جہاد کرو، پس ماں
کا فرمان سن کریہ نوجوان میدان کی طرف بڑھا، جب امام حسین ؑ کی نظر پڑی توبلاکر
فرمایا اے بیٹے تیراباپ شہید ہوچکا ہے اب تیری موت تیر ی ماں کے لئے زیادہ تکلیف
دہ ہوگی، اس جوان نے عرض کیا آقا! میرے ماں باپ آپ پر فداہوں مجھے ماں ہی نے
توجہاد کے لئے بھیجا ہے اس لڑکے نے یہ رجز یہ اشعار پڑھے:
جوبشیر ونذیر کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔
کی طرف پھینک دیا اس کی ماں نے اس کا سر لے کرسینہ سے لگایا اور کہا شاباش بیٹا
تونے میرے دل کوروشن کیا، پس سرکو پورے غصہ کے ساتھ ایک شقی کی طرف پھینکا کہ وہ
واصل جہنم ہوا، پھر عمود خیمہ لے کرحملہ آورہوگئی اوریہ رجزپڑھا:
نے اس کے حق میں دعا کی، اس نیک بخت عورت کا نام بحریہ بنت مسعود خزرجی تھا اوراس
کے بیٹے کے قاتل کا نام مالک بن نسرکہاگیا ہے، اس سے معلوم ہوتاہے کہ واقعہ
کربلاایک تشریع خاص کے ماتحت تھا۔
