anwarulnajaf.com

Category: اصحاب الیمین | ashab ul yameen

  • عبداللہ اصغربن عقیل ؑ

    ’’ذخیرۃ الدارین‘‘ سے منقول ہے کہ یہ حضرت عقیل کا فرزند تھا اوراس کی والدہ امّ ولد تھیں اورکربلامیں شہید ہوا، نیز رجال مامقانی سے بھی اس کا شہید کربلامیں سے ہونا منقول ہے۔

  • عبداللہ بن مسلم بن عقیل ؑ

    زیارت ناحیہ ورجبیہ میں اس پرسلام وارد ہے، ’’نفس المہموم‘‘ سے منقول ہے کہ جب امام حسین ؑ کے تمام انصار شہید ہوگئے اورصرف بنی ہاشم یعنی عقیل وجعفر طیار کی اولادامام حسن ؑ حسین ؑ کی اولاد اورحضرت امیر ؑ کی اولاد بچ گئی اوریہ وہ جوان تھے کہ ان کا ہر ایک اپنی…

  • عبید اللہ بن عبد اللہ بن جعفر طیاّر

    ’’مقاتل الطالبین‘‘ سے منقول ہے کہ اس کی ماں خوصابنتِ حفص قبیلہ بکر بن وائل سے تھی اور بنا بر روایت مناقب اس کو بشربن خوط نے شہید کیا۔

  • عبید اللہ بن امیرالمومنین ؑ

    زیارت رجبیہ میں عبد اللہ بن امیرالمومنین ؑپر سلا م وارد ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ وہی ہیں جن کی کنیت ابو بکر تھی۔۔۔ لیکن زیارت مذکورہ میں عبد اللہ کے بعد ابو بکر بن امیر المومنین ؑ پر بھی علیحدہ سلام وارد ہے اور بعض کہتے ہیں کہ ابو بکر کا نام…

  • عثمان بن امیر المومنین ؑ

    زیارت رجبیہ میں اس پر سلام وارد ہے، اُمّ البنین کا لخت جگر حضرت ابوالفضل عباس کا یک مادری بھائی تھا، واقعہ کربلا میں اس کی عمر ۳۱ برس تھی، عثمان بن مظعون صحابی رسول کی وفات کے بعد امیر ؑ نے اپنے فرزند کا نام عثمان انہی کی یاد میں رکھا تھا؟ مروی ہے…

  • علی بن عقیل

    اس کی والدہ اُمّ ولد تھی، کربلا میںوہ بھی ساتھ تھی، مید انِ جنگ میں ۳ سواروں اور ۱۸پیادوں کو تہِ تیغ کر کے عبد اللہ بن قطنہ طائی کے ہاتھوں جام شہادت نوش فرمایا۔

  • علی اصغر ؑ

    ان کی والدہ جناب رباب بنت امر ء ُ القیس بن عدی کلبی تھیں؟ قمقام سے مروی ہے کہ امرء ُالقیس بن عدی نصرانی تھا اور جب مسلمان ہوا تو اس وقت خلافت ثانیہ کا دور تھا، خلیفہ نے اس کو بنی قضا کی سرداری کا عہدہ تفویض کیا؟ یہ عہدہ حاصل کرنے کے بعد…

  • شہادتِ شہزادۂ علی اصغر ؑ

    میں اس شہادت کو سیّد العلما ٔواستاذ الفضلاعلاّمہ مولانا سید محمد باقر شاہ صاحب قبلہ مدظلّہ العالی کی کتاب مجالس المرضیہ سے نقل کرتاہوں؟ تذکرہ سبط بن جوزی میں ہشام کلبی سے مروی ہے کہ جب حضرت امام حسین ؑنے دیکھا کہ لوگ میرے قتل پرآمادہ ہیں توقرآن مجید کو کھول کرسرپررکھا اورباآواز بلند ندادی:…

  • شہزادہ علی اکبر ؑ

    شہزادہ علی اکبر ؑ کی والدہ اُمّ لیلی دخترابو مرہ ابن عروہ ابن مسعود ثقفی تھیں؟ جناب اُمّ لیلی کی والدہ ابو سفیان کی لڑکی اور معاویہ کی بہن تھی جس کا نام میمونہ تھا، واقعہ کربلا میںشہزادہ علی اکبر ؑ کی عمر شریف کس قدرتھی؟ اس میں مورّ خین کے اقوال بہت مختلف ہیں: …

  • شہادتِ شہزادۂ علی اکبر ؑ

    صبح عاشور جب شہزادہ علی اکبر ؑ نے دیکھا کہ باپ تنہاہے اورقربانی کے بغیر چارہ نہیں حاضر خدمت ہوکرطالب اذنِ جہاد ہوا، پس امام عالیمقام ؑ نے اجازت  دی  ثَمَّ نَظَرَاِلَیْہِ نَظْرآئِسٍ مِنْہُ وَاَرْخٰی عَیْنَیْہِ وَبَکیٰ (ملہوف) امام مظلوم ؑ نے اپنے نوجوان فرزند کو سرسے پاؤں تک ایک مرتبہ مایوسانہ نگاہوں سے دیکھا…