anwarulnajaf.com

Mindblown: a blog about philosophy.

  • شبیب بن عبداللہ نہشلی

    یہ تابعین میں سے ہے اور حضرت امیر ؑ کی تینوں لڑائیوں میں یعنی جمل، صفین اور نہروان میں حضرت امیر ؑ کے ہمرکاب رہا، حضرت امیر ؑ کی شہادت کے بعد امام حسن ؑ کی خدمت میں اور پھر امام حسین ؑ کی خدمت میں رہا تااینکہ واقعہ کربلا میں شہید ہوا۔۔۔ زیارت ناحیہ…

  • شوذب مولیٰ شاکر

    چونکہ اس کی رہائش قبیلہ بنی شاکر میں تھی اس لئے اس کو مولیٰ شاکر کہا جاتا ہے ورنہ درحقیقت یہ ان کا غلام نہیں تھا یہ شخص سربرآوردہ شیعان علی ؑ میں سے تھا، مشہور حفّاظ حدیث اور نامی گرامی شہسوارانِ کوفہ میں سے اس کا شمار تھا، جناب امیر ؑ سے بہت کچھ…

  • ضرغامہ ابن مالک

    جس طرح ضرغام کا معنی شیر ہے اسی طرح بنابر نقل مورّخین کے یہ شخص اسم بامسمّیٰ تھا، پیشہ شجاعت کا شیر صف شکن، شہسوار اور مشاہیر شیعان کوفہ میں سے تھا، حضرت مسلم کی بیعت میں داخل ہوا جب لوگوں نے غداری کی تو یہ شخص عمر بن سعد کی فوج میں شامل ہو…

  • طرماح بن عدی

    آپ حضرت امیر ؑ کے خصوصی صحابہ میں سے تھے، جسیم۔۔ قدآور۔۔ ادیب۔۔ فصیح۔۔ متکلم۔۔ قادر الکلام اور نہایت حاضر جواب تھے، جب آنحضرتؑ کوفہ میں تشریف فرما ہوئے تو معاویہ نے آپ ؑ کی طرف گستاخانہ لہجہ میں ایک خط لکھا جس کا مضمون یہ تھا: (معاذ اللہ) آپ ؑ نے کتاب و سنت…

  • ضبیعہ بن عمر

    زیارت رجبیہ میں اس پر سلام وار دہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ شخص شہدائے کربلا میں سے ہے۔

  • ظہیر بن حسان اسدی

    ’’ریاض الشہادۃ‘‘ میں اس کو شہدائے کربلا میں سے شمار کیا گیا ہے۔

  • عائذبن مجمع

    یہ بھی شہدائے کربلا میں سے ہیں ان کے متعلق بابُ المیم میں مجمع بن عبداللہ کے بیان میں مذکور ہو گا۔

  • عابس بن ابی شبیب شاکری

    زیارت ناحیہ مقدسہ اور رجبیہ میں اس پر سلام وارد ہے، نامی گرامی بہادر لاثانی شہسوار اور فن حرب و ضرب میں آزمودہ کار سپاہی تھا، حضرت علی ؑ کے نامور شیعوں میں سے تھا، نیز بلند پایہ خطیب۔۔ عبادت میں شب بیدار اور تہجد گزار بزرگ تھا بلکہ پورا قبیلہ بنی شاکر وِلائے آل…

  • عامر بن حسان

    بروایت ’’اعیان الشیعہ۔۔ نجاشی‘‘  اس کا شہدائے کربلا سے ہونا منقول ہے۔

  • عامر بن خلیدہ ۔ عامر بن مالک

    زیارت رجبیہ میں ان دونوں پر سلام وار دہے۔

Got any book recommendations?