Category: اصحاب الیمین | ashab ul yameen
-
مالک بن انس مالکی
’’نفس المہموم‘‘ سے مروی ہے کہ یہ شخص روز عاشور میدان جنگ میںجہاد کے لئے گیا اور چودہ یا اٹھارہ ملاعین کو باختلافِ روایات فی النار کر کے درجہ شہادت پر فائز ہوا۔
-
مالک بن عبد اللہ بن سریع
زیارت ناحیہ مقدسہ میں اس پر سلام وارد ہے، طبری سے منقو ل کہ مالک بن عبد اللہ اور سریع (غالباً یہ سیف بن حارث ہے جس کا بیان گزر چکاہے ) یہ دونوں ماں کی طرف سے بھائی اور باپ کی طرف سے ایک دوسرے کے چچا زاد تھے، ایام صلح میں کربلا پہنچے…
-
مالک بن دودان
’’نفس المہموم‘‘ سے مروی ہے کہ یہ شخص رجز پڑھتے ہوئے دشمنان حسین ؑ پر حملہ آور ہو ا اور بروایت ابو مخنف ساٹھ ملاعین کو جہنم پہنچا کر درجہ شہادت پر فائز ہوا۔
-
مالک بن عبد اللہ جابری
زیارت رجبیہ میںاس پر سلام وارد ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ شہدائے کربلا میں سے تھا۔
-
مبارک
یہ حجاج بن مسروق کا غلام تھا اور اپنے آقا کے ہمراہ وار دکربلا ہوا آخر درجہ شہادت پر فائز ہوا۔
-
مجمع بن زیاد جہنمی صحابی
یہ شخص صحابی رسول تھا، ابن عبد البر نے ذکر کیا ہے کہ جنگ احد و بدر میںبھی شریک ہوا تھا، قبیلہ جہنیہ سے تھا اس قبیلہ کی آبادی مدینہ سے قریب تھی، جب امام حسین ؑ عازم سفر عراق ہوئے تو اس جگہ کے کافی لوگ آپ ؑکے ہمرکاب ہوئے تھے، لیکن منزل زبالہ…
-
محمد بن بشر حضرمی
اس کے باپ بشر بن عمرو حضرمی کے تذکرے میں گزر چکا ہے کہ اس کو عین جنگ کے وقت اپنے بیٹے کی اسیری کی اطلاع دی گئی تھی تو اس نے نہایت جرأت سے کہا تھا کہ مجھے اس کا اجر خدا دے گا۔۔ گویا فرزند رسول کو نرغۂ اعدا میں چھوڑ کر میں…
-
مجمع بن عبد اللہ عائذی
یہ شخص حضرت امیر ؑ کے صحابہ میں سے تھا اور اس کا باپ صحابی رسول تھا، یہ مجمع جنگ صفین میں شاہِ ولایت کے ہمرکاب تھا یہ اور اس کا بیٹا عائذ کوفہ میں مقیم تھے جب امام حسین ؑ کے سفیر قیس بن مسہّر صیداوی نے آکر خبر دی کہ امام عالیمقام ؑ…
-
محمد بن انس بن ابی دجانہ
’’ریاض الشہادہ‘‘ میں اس کو شہدائے کربلا میں سے شمار کیا گیا ہے۔
-
مسعود بن حجاج
زیارت ناحیہ ورجبیہ میں ا س پر سلام وارد ہے۔۔ یہ شخص مشہور شیعیانِ علی ؑ میں سے تھا اپنے بیٹے عبدالرحمن کے ساتھ واردِ کربلاہوا اورحملہ اولیٰ میں شہید ہوا۔