anwarulnajaf.com

Category: اصحاب الیمین | ashab ul yameen

  • یحییٰ بن سلیم مازنی

    علمائے تاریخ نے اس کو بھی شہدائے کربلا میں شمار کیا ہے۔۔ حالات کی تفصیل معلوم نہیں۔

  • یحییٰ بن کثیر انصاری

    نہایت بارُعب اور شجاع نامی گرامی تھا۔۔۔ ابومخنف سے مروی ہے کہ اس نے میدانِ قتال میں خوب جوہر شجاعت دکھائے اور پچاس ملاعین کو تہِ تیغ کیا اور درجۂ رفیعہ شہادت پر فائز ہوا۔

  • یزید بن ثبیط

    یہ شخص بصری ہے اپنے دونوںبیٹوں عبداللہ اورعبید اللہ کو اپنے ہمراہ لایا اس کے دونوں فرزند بھی کربلا میں شہید ہوئے جن کا تذکرہ اپنے مقام پر ہو چکا ہے، اوریہ مرد مجاہد بھی میدانِ کربلا میں درجہ شہادت پرفائز ہوا۔ ’’طبری‘‘ میں بروایت ابو مخنف منقول ہے کہ بصرہ میں قبیلہ عبد قیس…

  • یزید بن حصین مشرقی

    مشرق قبیلہ ہمدان کی ایک شاخ ہے، جب امام حسین ؑ اورآپ ؑ کے انصار اصحاب وعیال پر پیاس کا غلبہ ہوا تو اس نے امام ؑ سے اجازت طلب کی کہ پانی کے موضوع پر ابن سعد سے گفتگو کرنا چاہتاہوں، آپ ؑ نے اجازت دی یہ شخص زہدو تقویٰ میں مقام بلند رکھتاتھا،…

  • یزید بن مظاہر اسدی

    مقتل ابی مخنف سے منقول ہے کہ روز عاشور اس نے شیر غضبنا ک کی طرح قوم اشقیأ پر حملہ کیا اورایک ہی حملہ میں پچاس ملاعین کا سر قلم کرڈالا،آخر ہر طرف سے فوج یزید ی نے اس کو اپنے گھیرے میں لے لیا اورنیزہ تلوار کے پے درپے واروں سے شہیدکرڈالا۔

  • وہ صحابۂ رسول اکرمؐ جوواقعہ کربلا میں درجہ شہادت پرفائز ہوئے:

     (۱)  انس بن حارث کاہلی         (۲)بکر بن حی ثعلبی  (۳)جابر بن عروہ غفاری            (۴)جنادہ بن حارث انصاری  (۵) جنادہ بن بنہان          (۶)حبیب بن مظاہر اسدی  (۷) ربیعہ بن خوط                   (۸)زاہربن عمرواسلمی  (۹)زیادبن عریب ہمدانی            (۱۰) سعد بن حارث  (۱۱)شبیب بن عبداللہ بن حارث   (۱۲)عبدالرحمن بن عبدربہ انصاری  (۱۳)عبدالرحمن الارحبی            (۱۴)عقبہ بن صلت جہنی  (۱۵)…

  • رسول اکرمؐ کے وہ صحابہ جو نصرت حسین ؑ میں شہید کئے گئے:

     (۱)عبداللہ بن حارث                       (۲) عبداللہ بن عفیف ازدی  (۳) ہانی بن عروہ مرادی                 (۴)سلیمان بن صردخزاعی

  • یزید بن مغفل صحابی

    ابن حجر عسقلانی سے ’’اصابہ‘‘ میں منقول ہے کہ یزید بن مغفل بن عوف بن عمیر بن کلیب بن ذہل بن سیاربن بستہ بن وئل بن سعد بن عامر بن جعف بن سعد العشیرہ مدحجی جعفی صحابہ رسو ل میں سے تھا، یہ اوراس کا بھائی زہیربن مغفل خلافت ثانیہ کے زمانہ میں جنگ قادسیہ…

  • یزید بن مہاجر

    یہ شخص شہدائے کربلامیں سے ہے، نہایت شجاع اوربہادر تھا، اس نے اپنے جہاد میں چالیس سے زیادہ ملاعین کو دارلبوارپہنچا اورپھر جام شہادت نوش کیا۔

  • بابِ دوّم

    حضرت سیدالشداؑء کے وہ انصار جوبنی ہاشم میں سے تھے اورکربلا میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے: